- کراچی؛ گھر میں گیس لیکیج دھماکے سے خواتین و بچوں سمیت 8 افراد جھلس گئے
- پاکستان کو 10 ماہ میں 7.142 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے و گرانٹس موصول
- ہر چیز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس، آئی ایم ایف کی شرائط نے وزیراعظم کو مشکل میں ڈال دیا
- نانی سیلی بارٹن کا 67 سال کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ ڈیبیو
- ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کے منفرد انداز میں اعلان نے شائقین کے دل جیت لیے
- گل مہر؛ جیسے ویرانے میں چپکے سے بہار آجائے
- 40 نوری سال کے فاصلے پر زمین جیسا سیارہ دریافت
- بھارتی انتخابات کا چھٹا مرحلہ، نئی دہلی اور 7 ریاستوں میں پولنگ
- ٹک ٹاک سیلرز ٹافیوں کی صورت بچوں کو ویپس بیچنے لگے
- ’’پی ایس ایل فرنچائزز کو مستقل بنیادوں پر حقوق نہیں مل سکیں گے‘‘
- لاپتہ نوجوان 27 سال بعد پڑوسی کے تہہ خانے سے بازیاب
- کم عمری کی شادی بنیادی انسانی حقوق چھیننے کے مترادف، ایکسپریس فورم
- پاکستان واپس آرہا ہوں، سیاست میں متحرک کردار ادا کروں گا، عشرت العباد
- حماس کا رفح میں کارروائی روکنے کے حکم کا خیرمقدم، اسرائیل نے مسترد کردیا
- عدلیہ کو اپنی صفوں میں بہتری کی ضرورت ہے، خواجہ آصف
- وزیر اعلیٰ کے پاس خود جاؤں گا اور صوبائی حکومت کی مدد کروں گا، گورنر خیبرپختونخوا
- سلامتی کونسل عالمی عدالت کے فیصلے پر فوری عمل درآمد کروائے، وزیراعظم
- کشمیر جب بھارت کو دے دیا ہے تو اب یہ تنازع ختم ہونا چاہیے، مولانا فضل الرحمان
- 17 برس پرانے قتل کیس کا فیصلہ، 4 سال پہلے جیل میں مرنے والا ملزم بھی بری
- طالبہ کو ہراساں کرنے پرجامعہ کراچی نے طالب علم کا داخلہ منسوخ کردیا
نوازشریف اوران کے خاندان کو فوری گرفتار کیا جائے ،آصف زرداری
لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ جس احتساب کی چکی میں سے ہم گزرے شریف خاندان کو بھی گزرنا چاہیے اس لئے شریف خاندان کو فوری گرفتار کیا جائے۔
لاہور سے اپنے ایک بیان میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کا وی آئی پی پروٹوکول کےساتھ احتساب ہو رہا ہے، شریف فیملی کی ایک دن میں ضمانت ہورہی ہے جب کہ ہمیں اڑھائی اڑھائی سال میں ضمانت دی گئی، ہمیں پہلے گرفتار کر کے جیل بھیجا جاتا پھر کیس ڈھونڈے جاتے تھے جب ہمیں جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا شریف خاندان فرعون بنا ہوا تھا، انہیں یاد ہونا چاہیے کہ ان کا اپنا نیب کیا کرتا رہا ہے، ہم نے سیف الرحمان کے احتساب بیورو کا بھی احتساب برداشت کیا، ہمارا کبھی ایک جگہ کبھی دوسری جگہ ٹرائل ہوا کاش شریف فیملی کے ساتھ بھی ایسا ہو۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ گاڈ فادر لندن میں بیٹھ کر ہمیں مفاہمت کے خفیہ پیغامات بھیجتا ہے جب کہ ہم نے مفاہمت کے تمام پیغامات مسترد کردیے ہیں کیوں کہ مومن ایک سوراخ سے دوسری دفعہ نہیں ڈسا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اب نہ وزیراعظم ہیں نہ ہی ان کے پاس کوئی حکومتی عہدہ ہے، مجھے ڈر ہے کہ نواز شریف اور ان کے ساتھی بھی سیسلین مافیا والے کام نہ کررہے ہوں کیوں کہ سیسلین مافیا پاور گیم کرتا تھا بلکہ ہزاروں غلط کام بھی کرتا تھا۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کے افرا د کو فوری گرفتار کیا جائے کیوں کہ جس احتساب کی چکی میں سے ہم گزرے شریف خاندان کو بھی گزرنا چاہیے اورجب تک برابری کی بنیاد پر احتساب نہیں ہو گا ہم اسے تسلیم نہیں کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔