’’پی ایس ایل فرنچائزز کو مستقل بنیادوں پر حقوق نہیں مل سکیں گے‘‘

سلیم خالق  ہفتہ 25 مئ 2024
معاہدے میں ایسا کچھ درج نہیں،ری بڈنگ کرا لیں، بورڈ (فوٹو: ایکسپریس ویب)

معاہدے میں ایسا کچھ درج نہیں،ری بڈنگ کرا لیں، بورڈ (فوٹو: ایکسپریس ویب)

  کراچی: پی ایس ایل فرنچائزز کو مستقل بنیادوں پر حقوق نہیں مل سکیں گے جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق معاہدے میں ایسا کچھ درج نہیں ہے۔

ٹیم مالکان کی چیئرمین محسن نقوی کے ساتھ آن لائن میٹنگ گزشتہ روز ہوئی جس میں ٹیموں نے اپنا دیرینہ مطالبہ دہرایا لیکن اسے تسلیم نہیں کیا گیا، البتہ یہ ضرور کہا گیا کہ دوبارہ بڈنگ کرا لیں تب کچھ سوچا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فرنچائزز بورڈ سے خفا نظر آنے لگیں

فرنچائزز کو یقین دلایا گیا کہ آئی پی ایل کے ساتھ دسویں ایڈیشن کا شیڈول متصادم ہونے سے کوئی مالی نقصان نہیں ہوگا، غیرملکی کرکٹرز کی دستیابی یقینی بنانے کیلیے بھی کام کیا جا رہا ہے۔

ٹیم اونرز نے بعد ازاں اپنی میٹنگ میں بھی پی سی بی چیف سے بات چیت پر تبادلہ خیال کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔