ایران میں دو ٹن سونے کے سکے رکھنے والا شہری گرفتار

ملزم کو ’سلطان آف کوائنز‘ قرار دیا گیا ہے


ویب ڈیسک July 05, 2018
ملزم نے 10 ماہ کے دوران ساتھیوں کی مدد سے 25 لاکھ سکے جمع کیے (فوٹو: اے ایف پی)

ایران میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ایک شہری کو گرفتار کرکے 2 ٹن سونے کے سکے برآمد کرلیے۔

ایرانی دارالحکومت تہران کے پولیس چیف جنرل حسین راحمی نے بتایا کہ 58 سالہ ملزم نے گزشتہ 10 ماہ کے دوران ساتھیوں کی مدد سے 25 لاکھ کے قریب سونے کے سکے جمع کرکے خفیہ مقام پر رکھے تاکہ مقامی مارکیٹ میں سونے کے کاروبار کو متاثر کیا جاسکے۔

ایرانی میڈیا نے ملزم کو 'سلطان آف کوائنز' قرار دیا ہے تاہم ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم کرنے کے بعد ایرانی کرنسی کی قدر میں زبردست گراوٹ جاری ہے اور صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے شہریوں نے سونے کی خریداری تیز کردی ہے۔ 2017ء کے آخر میں ایک امریکی ڈالر 43 ہزار ایرانی ریال کے مساوی تھا تاہم ایرانی ریال کی مسلسل گراوٹ کے باعث حالیہ بدھ کے دن ایک امریکی ڈالر اوپن مارکیٹ میں 81 ہزار ایرانی ریال کے مساوی ہوچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں