بنوں میں ریموٹ کنٹرول بم حملہ، ایم ایم اے امیدوار زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 7 جولائی 2018
پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوع سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا (فوٹو : فائل)

پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوع سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا (فوٹو : فائل)

بنوں: خیبر پختون خوا کے علاقے بنوں میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایم ایم اے کے امیدوار ملک شیرین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پی کے 89 سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار ملک شیرین کا قافلہ بنوں کے علاقے تختی خیل بکا خیل سے گزررہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں امیدوار ملک شیرین سمیت 4 افراد  زخمی ہوگئے۔

واقعہ کے فوری بعد امدادی ادارے موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوع سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔