- لانڈھی جیل میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اور کلرک آپس میں لڑپڑے
- راہل گاندھی کو ہتک عزت کیس میں دو سال قید
- آئین واضح ہے کہ 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے، شیخ رشید
- بھکر میں 13سالہ بچی کیساتھ زیادتی کرنے والا شخص گرفتار
- ملتان سلطانز کے ٹیم منیجر حیدر اظہر پر ایک میچ کی پابندی عائد
- چارسدہ؛ مفت آٹا تقسیم کے دوران بھگدڑ میں ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی
- کراچی ائرپورٹ پر چہرے کی شناخت کا جدید نظام فعال کردیا گیا
- بابراعظم ’’دی ہنڈریڈ ڈرافٹ‘‘ کیلئے شائقین کی پہلی چوائس بن گئے
- ریلوے لائن کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش، سلیپرز کو نقصان پہنچا
- پنجاب الیکشن ملتوی ہونے سے ملک بڑے آئینی بحران سے بچ گیا، وزیر اطلاعات
- بلند ترین مقام پر اسکیٹ بورڈ کرتب دِکھانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- خون میں کیفین کی زیادہ مقدار کم وزن رہنے میں مدد دے سکتی ہے
- ’آب و ہوا میں تبدیلی کا بم پھٹنے کے قریب ہے،‘ اقوامِ متحدہ
- سپریم کورٹ نے 20 فیصد رئیل اسٹیٹ انکم ٹیکس پر عبوری ریلیف دیدیا
- 23 مارچ؛ تجدیدِ عہدِ وفا کے ساتھ اپنا محاسبہ بھی کیجیے
- آئی ایم ایف قرض کیلیے شرح سود 2 فیصد بڑھانے کا امکان
- ٹیکس مسائل؛ بھارتی بورڈ کو 963کروڑ روپے کا نقصان ہوگا
- نوجوان کرکٹرز شارجہ میں دھاک بٹھانے کیلیے بے چین
- محمد یوسف کی اچانک دستبرداری پر سوال اٹھنے لگے
- افغانستان کو نئے پاکستانی ٹیلنٹ کا خوف ستانے لگا
سعودی عرب میں حاجیوں کیلئے موبائل کیپسول ہوٹل متعارف

حج میں پہلی بار کیپسول نما الیکٹرانک کمروں کی آزمائش کی جارہی ہے۔ فوٹو: عرب نیوز
جدہ: سعودی عرب کی ایک کمپنی’ حاجی اور معتمر گفٹ چیریٹیبل ایسوسی ایشن‘ نے 24 کے قریب جدید ترین کیپسول نما ہوٹل نصب کئے ہیں جو مقناطیسی کارڈ سے کھلتے اور بند ہوتے ہیں۔
کیپسول نما مختصر ہوٹل 220 سینٹی میٹر لمبا، 120 سینٹی میٹر چوڑا اور 120 سینٹی میٹر بلند ہے۔ اس میں ایک شخص کے سونے کی گنجائش ہے اور اسے زائرین کی آزمائش کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔
پلاسٹک اور فائبر گلاس سے بنے ان گھروں میں بجلی موجود ہے اور اندر سے مکمل طور پر ایئرکنڈیشنڈ ہیں اور انہیں جگہ کی تنگی کے پیشِ نظر اوپر تلے رکھا گیا ہے اور اوپر والے کیپسول تک جانے کے لیے تین قدمچے بھی بنائے گئے ہیں۔
اگر لائٹ چلی جائے تو اس کے دروازے ازخود کھل جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ بیت الخلا، نہانے اور وضو کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ ہر کیپسول کے اندرضروری سامان رکھنے کی مناسب جگہ بھی ہے۔
ان کیپسول کے استعمال کے بعد کمپنی اس کا ڈیٹا سعودی عرب کے حج و عمرہ ریسرچ سینٹر کو بھیجے گی جہاں ان کی افادیت کا جائزہ لیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت ان کیپسول کو منیٰ میں نصب کیا جائے گا تاکہ راہ بھٹک جانے والے بزرگ عازمینِ حج یا دیگر افراد کی مدد کی جاسکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔