ابھیشیک بچن کی فلم ’’من مرضیاں‘‘ کی پاکستان میں نمائش پر پابندی

ابھیشیک بچن دوسال فارغ بیٹھنے کے بعد ’’من مرضیاں‘‘سے بڑی اسکرین پر واپسی کررہے ہیں


ویب ڈیسک September 15, 2018
فلم میں شامل مواد سے سنسر شپ کوڈ کی خلاف ورزی ہوتی ہے ، سنسربورڈ سربراہ دانیال گیلانی

سنسر بورڈ نے نامور بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کی فلم''من مرضیاں''کو پاکستان میں نمائش کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

اداکار ابھیشیک بچن اور تاپسی پنوں کی فلم''من مرضیاں''کو سنٹرل بورڈ آف فلم سنسر(سی بی ایف سی)نے پاکستان میں نمائش سے روک دیا۔ سی بی ایف سی کے سربراہ دانیال گیلانی کا کہنا ہے کہ فلم میں شامل مواد سے سنسر شپ کوڈ کی خلاف ورزی ہوتی ہے لہٰذا بورڈ ممبران نے فلم دیکھ کر باہمی رضامندی سے ''من مرضیاں''کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کردی۔

واضح رہے کہ فلم''من مرضیاں ''کے ذریعے ابھیشیک بچن تقریباً دو سال بیکار بیٹھنے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی کررہے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ انہیں کام ملنا بند نہیں ہواتھا بلکہ انہوں نے اچھے اسکرپٹ کے انتظار میں فلموں سے بریک لیا تھا۔

اداکار ابھیشیک بچن، وکی کوشال اور تاپسی پنوں کی فلم''من مرضیاں''کی کہانی فلم''ہم دل دے چکے صنم ''سے ملتی جلتی ہے، فلم آج بھارت سمیت مختلف ممالک میں ریلیز کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں