میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے چیئرمین نیب

نیب احتساب سب کیلئے پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال


ویب ڈیسک February 14, 2019
نیب احتساب سب کیلئے پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال۔ فوٹو : فائل

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی صدارت میں میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی صدارت میں ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جاری ہے جس میں بدعنوانی کے مختلف ریفرنسوں، تحقیقات اور انکوائریوں کی منظوری متوقع ہے۔ اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ترجیح ہے، نیب احتساب سب کیلئے پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے اور اس کا خاتمہ تمام پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے جب کہ بدعنوان عناصر، اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں