شاداب خان کی ورلڈکپ میں شرکت مشکوک

شاداب خان کی میڈیکل رپورٹس مثبت آئی ہے اور وہ دورہ انگلینڈ کیلیے دستیاب نہیں ہوں گے، چیف سلیکٹر


ویب ڈیسک April 21, 2019
انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے یاسر شاہ کو ٹیم کا حصہ بنایا جاسکتا ہے، ذرائع

لیگ اسپنر شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر ان کی ورلڈکپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ روانگی سے پہلے دھچکا لگ گیا، قومی ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان دورہ انگلینڈ سے باہر ہوگئے ہیں، لیگ اسپنر شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹ درست نہیں، شاداب خان کا دوبارہ ٹیسٹ کرایا جائے گا، رپورٹ درست نہ آئی تو شاداب خان کی ورلڈ کپ میں شمولیت مشکوک ہو جائیگی۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شاداب خان کی میڈیکل رپورٹس مثبت آئی ہے، شاداب خان کو 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے، شاداب خان دورہ انگلینڈ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، امید ہے لیگ اسپنر ورلڈکپ سے پہلے مکمل فٹ ہوجائیں گے۔

واضح رہے 5 ٹیسٹ، 34 ایک روزہ اور 32 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے لیگ اسپنر شاداب خان ورلڈکپ کیلیے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں