زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 13 ماہ بعد 16 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

6 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں 12 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک December 12, 2019
ایشیائی ترقیاتی بینک سے موصول ہونے والے فنڈز 19 دسمبر کو جاری ہونے والے اعدادوشمار میں ظاہر ہوں گے، اسٹیٹ بینک (فوٹو: فائل)

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت ادائیگیوں کے باوجود 16 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوا ہے، گزشتہ ہفتہ ایک ارب ڈالر کے بین الاقوامی سکوک بانڈز کی ادائیگیاں کی گئیں تاہم سکوک بانڈز کی ادائیگیوں کے باوجود زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر مستحکم رہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 6 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر میں 12 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 23 کروڑ 36 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 81 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں اور زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 9 دسمبر کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی ایک ارب 30 کروڑ ڈالر موصول ہوئے تاہم ایشیائی ترقیاتی بینک سے موصول ہونے والے فنڈز 19 دسمبر کو جاری ہونے والے اعدادوشمار میں ظاہر ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے