- حکومت کا پی ڈی ایم کو ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس میں جانبداری نہیں کرنے دیں گے، فضل الرحمان
- وزیراعظم کا براڈ شیٹ کیس عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ
- افغان صوبے بغلان میں چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 8 اہلکار ہلاک
- سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے دہشت گرد حملے میں بچوں سمیت 3 زخمی
- جو کوئی نہیں کرسکتا وہی تو چیمپئن کرتا ہے
- سندھ حکومت کے بروقت گندم ریلیز نہ کرنے کے باعث آٹا مہنگا ہوا، حماد اظہر
- کراچی سے شام داعش کو بٹ کوائن سے فنڈنگ ہوتی ہے، گرفتار طالبعلم کا انکشاف
- فواد چوہدری، علی زیدی اور عامر لیاقت سمیت 154 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- پیپلزپارٹی کا نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان
- پاکستان کے خلاف سیریزدلچسپ اورسخت مقابلے ہوں گے، جنوبی افریقی کپتان
- کراچی میں ایک بار پھر شدید سردی کی پیشگوئی
- ارنب گوسوامی اسکینڈل نے بھارت میں تہلکہ مچادیا
- راولپنڈی کے تاجر کو افغانستان سے بھتے کی دھمکی
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
- خضدار کے واحد اسپتال کا درد بھرا احوال
- ماضی کی ڈیلز اور این آر او کا خمیازہ عوام کو بھرنا پڑ رہا ہے، شہزاداکبر
- سری لنکا ٹیم حملے میں زخمی ہونے والے احسن رضا کا بطور ٹیسٹ امپائر ڈیبیو
- منشیات فروشوں نے پولیس ٹیم پر گاڑی چڑھا دی، اہلکار شہید
- محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کیلیے مشروط رضامندی
بحرین کورونا ویکسین کی منظوری دینے والا پہلا اسلامی ملک بن گیا

2 دسمبر کو برطانیہ نے بھی فائزر کی کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دیدی تھی، فوٹو : فائل
مناما: بحرین نے بھی امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور جرمنی ٹیکنالوجی کمپنی بائیو ٹیک کے اشتراک سے تیار ہونے والی کورونا ویکسین کے ہنگامی بنیاد پر استعمال کی اجازت دیدی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے بعد بحرین فائزر اور بائیو ٹیک کی کورونا ویکسین کو ہنگامی بنیادوں پر مریضوں پر استعمال کرنے کی اجازت دینے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔
بحرین کے قومی صحت ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کی کورونا ویکسین کو ہنگامی بنیادوں پر شدید قسم کی علامات رکھنے والے ہائی رسک مریضوں میں استعمال کرانے کی منظوری دی گئی ہے۔
یہ خبر پڑھیں : برطانیہ نے کورونا ویکسین استعمال کرنے کی منظوری دے دی
بحرین کی جانب سے فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوری کے باوجود ابھی یہ واضح نہیں کہ کتنی تعداد میں ویکسین خریدی جائیں گی اور ویکسینیشن کا آغاز کب ہوگا۔
برطانیہ کے مقابلے میں بحرین گرم ملک ہے جب کہ فائزر کی ویکسین کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے برآمد سے مریضوں کی فراہمی تک ویکسین کو منفی 70 ڈگری تک درجہ حرارت میں رکھنا لازمی ہوتا ہے۔
ویکسین کے لیے درکار منفی 70 ڈگری درجہ حرارت کو برقرار رکھنے میں بحرین کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے جہاں عمومی طور پر 40 ڈگری تک درجہ حرارت رہتا ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کمپنی نے خصوصی پیکنگ تیار کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔