ایران پہاڑی سلسلے پر شدید برفباری سے 2 کوہ پیما ہلاک اور 2 زخمی

ہلاک اور زخمی ہونے والے کوہ پیماؤں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے


ویب ڈیسک December 26, 2020
ہلاک اور زخمی ہونے والے کوپیماؤں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، فوٹو : فائل

ایرانی دارالحکومت کے نواح میں پہاڑ سر کرنے کی کوشش کے دوران 2 کوہ پیما شدید برف باری کی وجہ سے ہلاک ہو گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق کولاکچل پہاڑی سلسلے میں برف باری اور طوفان کی وجہ سے دو کوہ پیما ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے کوہ پیماؤں سے متعلق تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔

ایران کے ہلال احمر سوسائٹی کے ایمرجنسی یونٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاکتیں برفانی تودا گرنے کے باعث ہوئیں تاہم بعد میں کہا گیا کہ ہلاکتوں کی وجہ برفانی تودا گرنا نہیں تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ کی جانب ہیلی کاپٹرز کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے، ایئر ایمبولینس کے ذریعے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور جائے وقوعہ کی جانب جانے والے زمینی راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں