امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد منظور

کانگریس نے صدر ٹرمپ کو 25 ویں ترمیم کے تحت ہٹانے کے لیے قرارداد منظور کی ہے


ویب ڈیسک January 13, 2021
نائب صدر مائیک پینس پہلے ہی ٹرمپ کو ہٹانے سے انکار کرچکے ہیں فوٹو: فائل

امریکی ایوان نمائندگان (کانگریس) نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملک کے آئین کی 25 ویں ترمیم کے تحت ہٹانے کے لیے قرارداد منظور کرلی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان (کانگریس) میں منظور کی گئی قرارداد میں نائب صدر کو کہا گیا ہے کہ وہ آئین کی 25 ویں ترمیم کے تحت ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیں۔

دوسری جانب نائب صدر مائیک پینس نے ٹرمپ کو ہٹانے کی حمایت سے انکار کردیا ہے۔ کانگریس میں اس حوالے سے پیش کی گئی قرارداد کی منظوری سے چند گھنٹوں قبل اسپیکر نینسی پلوسی کو لکھے گئے خط میں مائیک پینس نے کہا کہ ٹرمپ کی صدارتی مدت کے اختتام میں صرف 8 دن باقی ہیں، ایسے وقت میں اس طرح کی کارروائی کسی طرح ہمارے قومی مفاد اور آئین سے ہم آہنگ نہیں کیونکہ جس آئینی ترمیم کے تحت کارروائی کی بات کی جارہی ہے وہ 'سزا دینے' کے لیے استعمال نہیں کی جا سکتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے اس وقت امریکی پارلیمنٹ کیپٹل ہل پر دھاوا بولا تھا جب جو بائیڈن کو ملنے والے الیکٹورل ووٹس کی توثیق کی جارہی تھی۔ واقعے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین نے انہیں عہدے سے ہٹانے کے لیے مواخذے کی کارروائی شروع کرنے سے پہلے کابینہ سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

امریکی آئین کی 25 ویں ترمیم کے تحت اگر صدر ملکت کسی وجہ سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے قابل نہ ہوں تو نائب صدر سمیت کابینہ اکثریت کے تحت صدر کو ہتانے کا اختیار رکھتی ہے اور اس کے بعد نائب صدر ملک کے صدر کی حیثیت سے اپنی آئینی مدت پوری کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں