رائیونڈ میں 13 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

ویب ڈیسک  جمعـء 15 جنوری 2021
ورثا نے رائیونڈ پولیس کے خلاف احتجاج کیا

ورثا نے رائیونڈ پولیس کے خلاف احتجاج کیا

 لاہور: سفاک ملزمان نے رائیونڈ کے علاقے سے 13 سالہ بچے کو اغوا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔

13 سالہ حسن عباس دو روز قبل ارائیاں پنڈ سے اغوا ہوا تھا اور اب اس کی لاش ننکانہ صاحب کے علاقے سے برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حسن عباس کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ ورثا نے رائیونڈ پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ رائیونڈ پولیس نے مقدمہ درج کیا لیکن بچے کی تلاش نہیں کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔