پشاور میں خواجہ سرا کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 11 فروری 2021
ملزمان نے خواجہ سرا پر تشدد کرکے اسے گنجا بھی کردیا

ملزمان نے خواجہ سرا پر تشدد کرکے اسے گنجا بھی کردیا

پشاور میں خواجہ سرا پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے گئے، سفاک ملزمان نے نینا کو نائٹ پارٹی سے واپسی پر اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

فقیر آباد چابیانو کلے میں ملزمان نے خواجہ سرا پر تشدد کرکے اسے گنجا کردیا۔ ملزمان نے خواجہ سرا کو رات گئے بلاکر زیادتی کا نشانہ بھی بنایا۔

خواجہ سرا نینا گزشتہ روز اپنی دوستوں کے ہمراہ پارٹی کے لئے گئی تھی جہاں سے واپسی پر اسے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے تھانہ فقیر آباد میں واقعے کی رپورٹ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔