علی ظفر کا کوہ پیما علی سدپارہ کو خراج تحسین

علی سدپارہ نے اپنی زندگی ملک کے لیے بے مثال کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے داؤ پر لگادی، علی ظفر


ویب ڈیسک February 17, 2021
علی سدپارہ نے اپنی زندگی ملک کے لیے بے مثال کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے داؤ پر لگادی، علی ظفر۔ فوٹو : فائل

گلوکار علی ظفر نے کوہ پیما علی سدپارہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا گانا 'پہاڑوں کی قسم' کوہ پیما کے نام کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر گلوکار علی ظفر نے کہا کہ کوئی بھی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک وہ اپنے ہیروز کو نہ پہچان سکیں، علی سدپارہ کا شمار بھی قوم کے ایسی ہےگمنام ہیرو کے طور پر ہوتا ہے جنہوں نے اپنی زندگی ملک کے لیے بے مثال کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے وقف کردی لہذا میں قوم کے اس گمنام ہیرو کے لیے کم از کم گانا گاکر خراج تحسین پیش کرسکتا ہوں تاکہ موسیقی کی طرح علی سد پارہ بھی ہماری یادوں میں ہمیشہ آباد رہیں۔


کوہ پیما محمدعلی سدپارہ نے پاکستان کے پہلے اور واحد کوہ پیما ہیں جنہوں نے دنیا کی بلند و بالا 8 چوٹیاں کامیابی سے سر کیں۔ محمد علی سدپارہ نے یورپ کی بلند ترین چوٹی مونٹ بلانک سر کی تھی، اس سے قبل مونٹ بلانک چوٹی 1976 میں سرکی گئی تھی، یورپ کی بلند ترین چوٹی مونٹ بلانک 4808 میٹر بلند ہے جب کہ محمد علی سدپارہ 8 ہزار میٹر بلند کے ٹو، گشہ بروم 1 ، گشہ بروم 2، براڈ پیک، نانگا پربت، مناسلو اور دیگر چوٹیاں بھی سر کر چکے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کےٹو سر کرنے کی مہم کے دوران کوہ پیما علی سدپارہ لاپتہ

چند روز قبل محمد علی سدپارہ اپنے دو غیر ملکی کوہ پیما ساتھیوں جان اسنوری اور جوان پابلو موہر کے ساتھ کے ٹو کو سرد موسم میں سر کرنے کی مہم پر نکلے تاہم 5 فروری کی شام سے بیس کیمپ اور اپنی ٹیم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا جس کے بعد سے اب تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں