یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 48 روپے اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 29 روپے فی لیٹر اضافہ

ویب ڈیسک  جمعـء 19 فروری 2021
گھی 203 روپے کلو سے بڑھ کر 251 روپے کلو اور آئل 244 روپے سے بڑھ کر 273 روپے فی لیٹر ہوگیا

گھی 203 روپے کلو سے بڑھ کر 251 روپے کلو اور آئل 244 روپے سے بڑھ کر 273 روپے فی لیٹر ہوگیا

 اسلام آباد: یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمت میں 48 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 29 روپے فی لیٹر اضافہ ہوگیا. 

ایکسپریس نیوزکے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈ کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد گھی کی قیمت میں 48 روپے فی کلو اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 29 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں ایک لیٹر کے 5 پیکٹس کے پاؤچ میں 44 روپے اور ایک لیٹر کے 12 پیکٹس والے پاؤچ میں 62 روپے تک اضافہ تک اضافہ ہو گیا ہے۔  جب کہ گھی 203 روپے کلو سے بڑھ کر 251 روپے کلو اور آئل 244 روپے سے بڑھ کر 273 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔