کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی میں توسیع

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 11 جولائی 2021
سعد رضوی کوٹ لکھپت جیل میں تین ماہ سے نظر بند ہیں۔ فوٹو: فائل

سعد رضوی کوٹ لکھپت جیل میں تین ماہ سے نظر بند ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی میں مزید90روز توسیع کر دی گئی۔

سعد رضوی کوٹ لکھپت جیل میں تین ماہ سے نظر بند ہیں جب کہ ان کی نظر بندی میں مزید90روز توسیع کر دی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض نے فیصلہ سی ٹی ڈی اور پولیس کی درخواست پر امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے پیش نظر کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔