- صدر مملکت کا یاسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ، بھارت کے عدالتی فیصلے کی شدید مذمت
- حکومتی ٹیم اورتحریک انصاف کے درمیان مذاکرات نہ ہوسکے
- پی ٹی آئی لانگ مارچ کے قافلے اسلام آباد میں داخل، کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت
- آئی ایم ایف نے ایک ارب ڈالر کی قسط پیٹرول اور بجلی مہنگی کرنے سے مشروط کردی
- کراچی میں پولیس فائرنگ سے پی ٹی آئی کے 2 کارکنان جاں بحق ہوئے، علی زیدی کا دعویٰ
- راولپنڈی میں فائرنگ سے دو بچے قتل
- کابل کی مسجد میں دھماکا، 11 افراد جاں بحق
- پی ٹی ائی کو سیکٹر ایچ نائن اسلام آباد میں اجتماع کی مشروط اجازت دی ہے، رانا ثنااللہ
- پی ٹی آئی رہنما لانگ مارچ کے دوران گاڑی کی چھت سے گر کر زخمی
- اے این ایف کی کارروائی، 516 کلو گرام منشیات قبضے میں لے لی
- جاپانی شہری نے کتا بننے کیلئے لاکھوں روپے خرچ کردئیے
- چارجنگ کے دوران کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے والی ایجاد
- یاسین ملک کو سزا دے کر کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ختم نہیں کیا جاسکتا، آئی ایس پی آر
- عوام نے عمران خان کو زناٹے دار تھپڑ مارا ہے، گونج ہر جگہ سنی گئی، مریم نواز
- ایکواسٹاراینڈروئڈ 11 ٹی وی سیریز: مناسب قیمت، بہترین فیچرز
- افغانستان میں 11 لاکھ بچوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، رپورٹ
- پاکستانی پیسر عمرگل مستقل طور پر افغانستان کے بولنگ کوچ مقرر
- پی ٹی اے نے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بندش کی خبروں کی تردید کردی
- سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو ایچ نائن اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت دیدی
- پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ’کے ٹو‘ سر کرنے کے لیے پُرعزم
کرینہ کپور کیخلاف مسیحی برادری کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر پولیس شکایت درج

کرینہ کپور نے اپنی کتاب 9 جولائی 2021 کو متعارف کرائی تھی فوٹوفائل
ممبئی: بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور اپنی حال ہی میں شائع کی جانے والی کتاب ’’پریگنینسی بائبل‘‘ کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئیں۔
کرینہ کپور کی حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب ’’پریگنینسی بائبل‘‘ اپنے ٹائٹل (عنوان) کی وجہ سے تنازع کا شکار ہوگئی۔ بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے ایک مسیحی گروپ نے کتاب کےعنوان کے باعث مسیحی برادری کے جذبات مجروح کرنے پر اداکارہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کی کتاب کے عنوان میں موجود لفظ ’’بائبل‘‘ کی وجہ سے لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ بدھ کے روز ایک مسیحی گروپ نے کرینہ کپور پر ان کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کا الزام لگایا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الفا اومیگا کرسچن مہاسنگھ کے صدر آشیش شیندے نے شیوا جی نگر پولیس اسٹیشن میں کرینہ کپور کی کتاب، کتاب کی دوسری مصنفہ آدیتی شاہ بھیم جانی اور پبلشر جگرناتھ بُکس کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔ شکایت انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 295 اے (جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی کارروائیوں) کسی بھی طبقے کے مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین کرکے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کے ارادے کے تحت کرینہ کپور اور دیگر دو لوگوں کے خلاف درج کی گئی ہے۔
پولیس میں درج کی گئی شکایت میں شیندے نے کہا ہے کہ کتاب کے عنوان ’’پریگنینسی بائبل‘‘ سے مسیحی برادری کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ پولیس نے شکایت درج کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔
شیواجی نگر پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپیکٹر سائی ناتھ تھومبرے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہمیں اداکارہ سمیت تین لوگوں کے خلاف شکایت موصول ہوئی ہے لیکن ابھی تک اس معاملے میں کوئی کیس رجسٹرڈ نہیں کیا گیا ہے کیونکہ یہ واقعہ یہاں کا نہیں ہے۔ میں نے آشیش شیندے کو مشورہ دیا ہے کہ اس کیس کی شکایت ممبئی میں درج کروائیں۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور نے اپنی کتاب جس کا عنوان ’’پریگنینسی بائبل‘‘ ہے 9 جولائی 2021 کو متعارف کرائی تھی اور اسے انہوں نے اپنا تیسرا بچہ قرار دیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔