مزید 4040 افراد کورونا کا شکار 53 افراد لقمہ اجل بن گئے

ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 83 ہزار 298 ہے، این سی او سی


ویب ڈیسک August 09, 2021
3 ہزار 805 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، این سی او سی فوٹو: فائل

KARACHI: ملک میں مزید 4 ہزار 40 افراد کورونا کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے متاثرہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 71 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز گزشتہ روز ملک بھر میں 53 ہزار528 ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے چار ہزار 40 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح ملک میں کورونا کے مجموعی مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 54 فیصد رہی۔

کورونا کے مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 71 ہزار 620 ہو گئی ہے، جن میں سے 9 لاکھ 64 ہزار 404 افراد اس وبا سے چھٹکارہ پاکر صحتیاب ہوگئے ہیں۔ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 53 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ، اس طرح ملک میں اس وبا سے جاں بحق افراد کی مصدقہ تعداد 23 ہزار 918 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 83 ہزار 298 ہے جن میں سے 3 ہزار 805 کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب این سی او سی نے کورونا ویکسین کے حوالے سے زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ویکسین کے حوالے سے گمراہ کن معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، صحیح معلومات کے لیے این سی او سی کی ویب سائیٹ کو دیکھا جائے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں