گھر سے بے دخل ہونے والی خاتون کےلیے تین کروڑ روپے جمع

لاس ویگاس کی خاتون کو مکان سے بے دخل کردیا گیا تھا جس کے بعد لوگوں نے تین کروڑ سے زائد رقم جمع کروادی


ویب ڈیسک August 10, 2021
32 سالہ بیروزگار ڈیشا کو گھر سے بے دخل کیا جانا تھا کہ لوگوں کی مدد سے ان کے لیے تین کروڑ روپے جمع ہوگئے۔ فوٹو: فوکس نیوز ٹین

امریکی خاتون کو ایک روز بعد گھر سے بے دخل کیا جانا تھا کہ ان کی خبر سوشل میڈیا پر چلی اور لوگوں نے ایک فنڈ بنا کر ان کی اس طرح مدد کی کہ صرف 24 گھنٹے میں ان کے لیے تین کروڑ روپے کے برابر رقم جمع ہوگئی جو ایک لاکھ ستر ہزار ڈالر کے برابر ہے۔

گزشتہ پیر کو لاس ویگاس کی ڈیشا کیلی کے پاس کرائے کے لیے رقم نہیں تھی اور ان کے پاس ایک یا دو روز کی مہلت باقی تھی۔ اس موقع پر پریشانی اور فکر میں گھری خاتون اپنے گھر میں آخری اشیا کو باہر نکال رہی تھی کہ سی این این نے ان کی خبر جاری کی جو کووڈ تناظر میں لوگوں کو کرائے میں دو ماہ کی مہلت کے متعلق تھی۔ اس کے تحت کرایہ نہ دینے والے کرایہ داروں کو تین اکتوبر تک کی مہلت دی جانی تھی۔ تاہم بعض ریاستوں نے اس کا اطلاق مختلف انداز سے کیا تھا۔

32 سالہ ڈیشا اپنے دوست اور اس کی تین بچیوں کے ساتھ رہتی ہیں اور وہ ایک کیسینو میں کارڈ ڈیلر کا کام کرتی ہیں جہاں کاروبار بند ہونے سے وہ تنخواہ سے محروم ہیں ۔ اپنے مستقبل سے مایوس ڈیشا نے پیر کی رات گو فنڈ می ویب سائٹ پر لوگوں سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے صرف دوہزار ڈالر کا ہدف رکھا تاکہ وہ مکان کا کرایہ ادا کرسکے۔ لیکن اگلی صبح وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ لوگوں نے دل کھول کر انہیں عطیات دیئے اور 24 گھنٹے میں ایک لاکھ بہتر ہزار ڈالر جمع ہوگئے۔

ڈیشا نے لوگوں کی دریادلی کو سراہتے ہوئے ان سب کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے انہیں بہت امید ملی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں