ملک میں ویکسی نیشن کا عمل تیز کرنے کیلئے این سی او سی کا بڑا فیصلہ

ویکسین کی تمام اقسام میں پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کر کے 28 دن کر دیا گیا۔


ویب ڈیسک August 11, 2021
ویکسین کی تمام اقسام میں پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کر کے 28 دن کر دیا گیا۔

ملک میں ویکسی نیشن کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے این سی او سی نے ویکسین کی تمام اقسام میں پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کر کے 28 دن کر دیا۔

این سی او سی نے ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنے کے حوالے سے فیصلہ کیا ہے کہ دوسری خوراک کے درمیانی وقفے کی مدت کو کم کر دیا جائے۔ این سی او سی نے یہ فیصلہ وزارت صحت اور طبی ماہرین کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔

دس ستمبر کے بعد ہوائی سفر کیلئے مکمل ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ دس ستمبر کے بعد ویکسی نیشن کا جزوی سرٹیفیکیٹ کارآمد نہیں ہوگا۔ اس حوالے سے تمام اکائیوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ وبا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے اور اسکے اثرات کو کم کرنے کیلئے ویکسی نیشن کے عمل کی جلد تکمیل انتہائی مفید قرار دی گئی ہے۔

9 اور 10 محرم کو کورونا ویکسی نیشن مہم معطل رہیگی

علاوہ ازیں این سی او اسی نے 14 اگست و عاشورہ کے موقع پر ویکسی نیشن کے بارے میں فیصلہ کیا ہے کہ چودہ اگست کو ویکسی نیشن کا عمل بدستور جاری رہے گا، لیکن محرم کی نویں و دسویں تاریخ کو ویکسی نیشن کا عمل معطل رہے گا۔

ادھر کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔ کنسائنمنٹ میں سائینو فارم کی 10 لاکھ خوارکیں موجود ہیں۔ ویکسین دفتر خارجہ اور چینی سفارت خانے نے وصول کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں