ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کرگئی

ملک میں کورونا کی وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار 478 ہو گئی ہے


ویب ڈیسک August 16, 2021
ملک میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 88 ہزار 588 ہے فوٹو: فائل

ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جن میں سے 9 لاکھ 9 لاکھ 89 ہزار 13 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لئے 53 ہزار 644 ٹیسٹ کیے گئے، 3 ہزار 669 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.8 فیصد رہی۔

ملک میں اب تک 11 لاکھ 2 ہزار 79 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے جن میں سے 9 لاکھ 9 لاکھ 89 ہزار 13 صحتیاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ روز ملک میں کورونا کے مزید 72 مریض زندگی کی بازی ہار گئے جس کے اب اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہزار 478 ہو گئی ہے، ملک میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 88 ہزار 588 ہے۔ جن میں سے 4 ہزار 787 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں