گوجرانوالہ میں لیگی ایم پی اے توفیق بٹ کے خلاف پودے چوری کرنے کا مقدمہ

ویب ڈیسک  پير 16 اگست 2021
توفیق بٹ نے 500 سے ایک ہزار پودے چوری کر لیے۔

توفیق بٹ نے 500 سے ایک ہزار پودے چوری کر لیے۔

گوجرانوالہ میں لیگی ایم پی اے توفیق بٹ کے خلاف تھانہ دھلے میں چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کے کئیر ٹیکر محمد عرفان کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کے مطابق توفیق بٹ نے اپنے 8 نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ گرین بیلٹ پر دھاوا بول دیا، توفیق بٹ نے ہمارے 500 سے ایک ہزار پودے اور 8 عدد فلیکسیز چوری کر لیے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرآباد میں ”گونوازگو“ کے نعرے لگانے پر لیگی ایم پی اے توفیق بٹ نے سیلاب متاثرین کی پٹائی کردی

ایف آئی آر کے مطابق لیگی ایم پی اے ساتھیوں کے ساتھ چوری کر کے سامان رکشہ پر لوڈ کر کے لے گئے۔ لیگی ایم پی اے نے ہمارے پودے زبردستی چھین لیے تاکہ ورلڈ ریکارڈ قائم نہ ہو سکے۔ دوسری طرف مقدمہ درج ہونے پر مقامی لیگی قیادت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔