بھتہ خوری کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا احتجاج کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک

احتجاج کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک، مسافروں کو مشکلات کا سامنا


ویب ڈیسک August 16, 2021
 بھتہ خوروں اور تشدد کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج تک احتجاج جاری رہے گا، مظاہرین  فوٹو: فائل

گڈز ٹرانسپورٹرز نے ٹرک ڈرائیوروں سے بھتہ لینے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چمن میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے ٹرک ڈرائیوروں سے بھتہ لینے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ چمن شاہراہ بلاک کردی۔ جس کی وجہ سے شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ٹرک ڈرائیوروں سے ناصرف بھتہ لیا جاتا ہے بلکہ انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے، بھتہ خوروں اور تشدد کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج تک احتجاج جاری رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں