کراچی کے خاندان کا خضدار میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی

ویب ڈیسک  پير 16 اگست 2021
جاں بحق افراد میں خاتون اور بچے بھی شامل، حادثہ خضدار شاہ نورانی کراس پر مسافر کوچ اور وین میں تصادم کے سبب ہوا (فوٹو : فائل)

جاں بحق افراد میں خاتون اور بچے بھی شامل، حادثہ خضدار شاہ نورانی کراس پر مسافر کوچ اور وین میں تصادم کے سبب ہوا (فوٹو : فائل)

 کوئٹہ: ضلع خضدار میں ٹریفک حادثے کے سبب ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے، بدقسمت خاندان کا تعلق کراچی سے ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے شاہ نورانی کراس پر مسافر کوچ اور وین میں تصادم ہوا ہے جس کے سبب خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

امدادی ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور یہ خاندان کراچی کا رہائشی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔