پی ایس ایل میچز دیکھنے 100 فیصد شائقین اسٹیڈیم آسکیں گے این سی او سی

کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے لیے ماسک اور سماجی فاصلہ رکھنا لازم ہوگا، این سی او سی


ویب ڈیسک December 29, 2021
کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے لیے ماسک اور سماجی فاصلہ رکھنا لازم ہوگا، این سی او سی - فوٹو:فائل

GOJRA: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان پریمیئر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز دیکھنے کے لیے 100 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میچز میں 100 فیصد شائقین اسٹیڈیم میں میچز دیکھ سکیں گے، این سی او سی نے وفاق، صوبوں اور پی سی بی کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی، تمام عمر کے افراد کو اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی، اسٹیڈیم میں آنے کے لیے 12 سال سے زائد عمر والوں کی ویکسینیشن لازم ہوگی۔

این سی او سی نے مراسلہ میں مزید کہا کہ پی سی بی ویکسینیٹڈ افراد کو ٹکٹ کے اجراء کے لیے میکنزم تیار کرے گا، پی سی بی کرکٹ میچز کے لیے سکیورٹی انتظامات کی ذمہ دار ہوگی۔

مزید کہا گیا کہ پی سی بی کرکٹ گرائونڈ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہوگی، کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے لیے ماسک اور سماجی فاصلہ رکھنا لازم ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں