محمد رضوان کی انگلش کاؤنٹی میں بولنگ کروانے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  پير 2 مئ 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

(فوٹو: ٹوئٹر)

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے انگلش کاؤنٹی چیمپئین شپ میں میڈیم فاسٹ بولنگ کرکے مداحوں کو چونکا دیا۔

پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان انگلش کاؤنٹی میں رواں سیزن سسیکس ٹیم نمائندگی کررہے ہیں جبکہ ڈرہم کے خلاف ڈرا ہونے والے میچ کے دوران انہوں نے بولنگ بھی کرائی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

سسیکس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کی گئی ویڈیو میں پاکستانی وکٹ کیپر کو مختصر رن اپ کے ساتھ اپوزیشن کے خلاف سخت گیند کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے دو اوورز میں پانچ رنز دیئے لیکن وہ کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ رضوان کو بولنگ کرتے ہوئے دیکھ کر قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’رضی بھائی، اب کیا ہم ریٹائرمنٹ لے لیں؟ یہ آپ کیا کر رہے ہیں؟ کچھ ہمارے لیے بھی چھوڑ دیں‘۔

اس ہی میچ کے دوران بھارتی بلےباز پچارا اور محمد رضوان نے ٹیم کو ڈبل سنچری اسٹینڈ فراہم کیا تھا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کی سرزمین پر جاری کاؤنٹی کرکٹ میں 15 سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی ایک ساتھ ایک ٹیم میں کھیلتے نظر آئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔