بجلی کے شارٹ فال میں معمولی کمی بدترین لوڈ شیڈنگ بدستور جاری

متعدد علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، ذرائع


ویب ڈیسک May 21, 2022
متعدد علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، ذرائع فوٹو:فائل

NAIROBI: گزشتہ روز بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 580 میگا واٹ تھا جو کم ہو کر 6 ہزار 85 میگاواٹ رہ گیا ہے تاہم لوڈشیڈنگ بدستور جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں بجلی بحران تاحال ختم نہ ہوسکا، اور متعدد علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے، جب کہ گزتہ روز ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 580 میگاواٹ تھا اور اب کم ہوکر 6 ہزار 85 میگا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 6 ہزار580 میگاواٹ ہوگیا

ذرائع کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 315 میگاواٹ ہے، جب کہ بجلی کی کل طلب 26 ہزار 400 میگاواٹ ہے،گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ شارٹ فال کے باعث ملک میں آٹھ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے، زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے اور متعدد علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

ذرائع پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ پانی سے 5 ہزار 662 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار198 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10 ہزار 615 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس 487 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار صفر ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 170 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن 2 ہزار 283 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں