فخر زمان کے ایک میچ میں 2 ریکارڈز بابراعظم بھی پیچھے رہ گئے

بائیں ہاتھ کے بلےباز نے ون ڈے کیرئیر میں 3 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرلیا


ویب ڈیسک April 30, 2023
بائیں ہاتھ کے بلےباز نے ون ڈے کیرئیر میں 3 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کرلیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے دو ریکارڈ بناڈالے۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی اوپنر فخر زمان نے ون ڈے کیرئیر میں اپنے 3 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا، انہوں نے کپتان بابراعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز محض 67 اننگز میں حاصل کیا اور دنیا کے دوسرے مشترکہ تیز ترین بیٹر بن گئے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ نے بھی 67 اننگز میں تین ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

مزید پڑھیں: فخر زمان کی 180 رنز کی شاندار اننگز، پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ نے محض 57 اننگز میں 3 ہزار ون ڈے رنز مکمل کیے تھے اور دنیا کے پہلے بلےباز بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ کپتان بابراعظم نے 68، ویسٹ انڈیز کے ویو رچرڈز نے 69 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم نے سب سے پہلے ٹیم کا نعرہ بلند کردیا

دوسری جانب کیویز کے کیخلاف مسلسل دوسرے ون ڈے میں سینچری بناکر 3 ایک روزہ میچز میں ٹرپل فیگر حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بیٹر بھی بنے۔



فخر زمان نے رواں برس جنوری میں کراچی میں نیوزی لینڈ ہی کیخلاف ہونے والی تین ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری میچ میں بھی سنچری کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں