- اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائے، امریکا
- پاکستانی اسکول نے کوپ 28 کانفرنس میں ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا
- مستقبل میں ملکی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی بڑا چیلنج ہے، نگراں وزیراعظم
- سیاسی انتقام ہارگیا،اب مہنگائی اورمعاشی بدحالی کوشکست دینی ہے،شہبازشریف
- کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار
- حافظ نعیم کا اسٹریٹ کرائم میں پولیس افسران کی ملی بھگت پر سخت اظہار تشویش
- کراچی؛ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر آف لوڈ
- امریکا میں خوبصورت جزیرہ صرف 25 لاکھ ڈالرز میں برائے فروخت
- 2050 تک 1 ارب سے زائد افراد ہڈیوں کے امراض میں مبتلا ہوجائیں گے
- فضائی آلودگی کے سبب 51 لاکھ سے زائد اضافی اموات کا انکشاف
- پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان
- امریکی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی حق میں احتجاج
- لاہور؛ کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کا خاتون پرڈنڈوں سے تشدد
- پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں کئی تقاضے ادھورے رہ گئے، متعدد قانونی خامیاں موجود
- عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی، خواجہ آصف
- پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی
- ٹریفک پولیس پنجاب کا ریکارڈ، ایک دن میں 74 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری
- فلپائن کے چرچ میں بم دھماکا؛ 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی
- حزب اللہ نے حملے بند نہ کیے تو غزہ کیطرح لبنان کو بھی تباہ کردیں گے؛ اسرائیل
- نیشنل ٹی20 کپ؛ شاداب انجری کا شکار ہوگئے
ذیابیطس کے مریض میٹھے مشروبات سے عارضہ قلب میں مبتلا ہوسکتے ہیں

ذیابیطس کے مریض اگر میٹھے مشروبات کا استعمال کریں تو موت کا خطرہ 20 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔ فوٹو: فائل
بوسٹن: ماہرین نے ٹائپ ٹو ذیابیطس میں مبتلا مریضوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سوڈا، سافٹ ڈرنکس اور دیگر میٹھے مشروبات سے مکمل اجتناب کریں کیونکہ اس مرض میں مزید پیجیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں اور یوں قبل ازوقت موت کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔
ماہرین نے اس کی بجائے سادہ پانی، چائے اور کافی تجویز کی ہے کیونکہ ان مشروبات کا نقصان کم ہوسکتا ہے۔ لیکن ان کا اصرار یہ ہے کہ ذیابیطس کے مریض اگر مسلسل میٹھے مشروبات کا استعمال کریں تو دیگر وجوہ سے ہونے والی اموات میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔
بوسٹن میں ہارورڈ ٹی ایچ چین اسکول آف پبلک ہیلتھ سے وابستہ پروفیسر قائی سُن اور ان کے ساتھیوں نے ذیابیطس کے مریضوں سے کہا ہے کہ وہ بطورِ خاص اپنی غذا کا خیال رکھیں۔
تحقیق کا خلاصہ یہ ہے کہ ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں میں پہلے ہی امراضِ قلب میں مبتلا ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جو میٹھی ڈرنکس سے بڑھ جاتا ہے۔
مطالعے میں کل 15400 مردوزن کو شامل کیا گیا ہے جن میں سے سب ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریض تھے۔ مسلسل 18 برس تک ان افراد کا جائزہ (فالو اپ) لیا جاتا رہا۔ اس عرصے میں کل 22 فیصد افراد جان لیوا اور غیرجان لیوا قلبی شریانوں کی بیماری کے شکار ہوئے۔ کئی افراد کو بائی پاس سرجری اور اینجیوپلاسٹی سے بھی گزرنا پڑا جبکہ جان لیوا اور معذور کرنے والے فالج کا اثر بھی ہوا۔ پھر یوں ہوا کہ 49 فیصد افراد اس پورے مطالعے میں موت کے شکار ہوگئے۔
معلوم ہوا کہ کاربونیٹڈ، کولا اور دیگر میٹھے مشروبات پینے والے افراد میں قلبی شریانوں (سی وی) امراض کا خطرہ 25 فیصد تک بڑھا ہوا دیکھا گیا جبکہ اایسے ہی افراد میں دیگر کیفیات سے ہلاکت کا خطرہ بھی 20 فیصد زائد دیکھاگیا۔ بلاشبہ یہ ایک ٹھوس شہادت ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب ماہرین نے بغیرچکنائی کے دودھ، پھلوں کے رس اور پانی پینے کا مشورہ دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔