کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 3 روپے70 پیسے فی یونٹ مہنگی

فی یونٹ اضافے سے کراچی کے شہریوں پر 5 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا


ویب ڈیسک May 03, 2023
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ مارچ کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا:فوٹو:فائل

کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 70 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا۔

نیپرا اتھارٹی کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ مارچ کی ماہانہ فیلو ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ اضافے کا اطلاق کے الیکڑک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکڑک نے مارچ میں اپنے ذرائع سے 26 روپے 44 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی جبکہ وفاق سے ملنے والی بجلی کی لاگت 9 روپے 50 پیسے فی یونٹ رہی۔چئیرمین نیپرا کے مطابق گزشتہ 5،7 سال میں کے الیکڑک نے زیادہ بہتری نہیں دکھائی۔ درآمدی فیول پر بجلی کی پیداوار انتہائی مہنگی ہوچکی ہے۔

کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ سوئی سدرن سے ملنے والی ایل این جی کی قیمت میں 14 فیصد ، سی پی پی اے سے ملنے والی بجلی کی قیمت میں 41 فیصد جبکہ پاکستان ایل این سے ملنے والی ایل این جی کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کے الیکڑک نے 1900 میگاواٹ بجلی اپنے سسٹم میں شامل کی۔ بجلی کی پیداواری صلاحیت میں 19 فیصد بہتری لائی گئی ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 70 پیسے فی یونٹ اضافے سے کراچی کے شہریوں پر 5 ارب 47 کروڑ 10 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں