کیویز کیخلاف سینچریاں فخر رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر آگئے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی


ویب ڈیسک May 03, 2023
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی (فوٹو: پی سی بی)

نیوزی لینڈ کے خلاف ابتدائی دو ون ڈے میچز میں سینچریاں اسکور کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کی آئی سی سی حالیہ مینز رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ون ڈے میں ٹاپ پوزیشن پر قابض ہیں، انکے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 887 ہے جبکہ فخر زمان تین درجے ترقی پاکر 784 ریٹنگ پوائٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے رسی وین ڈرڈوسن ایک درجہ تنزلی کے بعد 777 پوائنٹس کے ساتھ تیسری، بھارت کے شبمن گِل 738 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں۔

مزید پڑھیں: فخر زمان کے ایک میچ میں 2 ریکارڈز، بابراعظم بھی پیچھے رہ گئے

فخر زمان کے اوپننگ پارٹنر امام الحق بھی دو درجے تنزلی کا شکار ہوکر 737 پوائںٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف ابتدائی اسکواڈ میں فخر زمان کیوں نہیں تھے؟ آفریدی نے بتادیا

دوسری جانب فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف آج کے میچ میں بھی سنچری بناتے ہیں تو سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگا کارا کا مسلسل 4 اننگز میں سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں