کے پی میں آٹے کی قیمت مزید بڑھ گئی، 171 روپے فی کلو میں فروخت

ویب ڈیسک  جمعرات 4 مئ 2023
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 پشاور: خیبر پختون خوا میں فی کلو آٹے کی قیمت میں مزید 5 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد آٹے کا نیا نرخ 171 روپے فی کلو گرام ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 3400 روپے، دس کلو کا بیگ 1700 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ گزشتہ دو روز میں آٹے کے 20 کلو گرام تھیلے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا۔

اطلاعات کے مطابق غلہ مارکیٹ میں پنجاب سے آٹا کی بندش کی وجہ سے اسٹاک محدود رہ گیا۔ سپلائی بحال نہ ہوئی تو 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 4000 روپے تک جانے کا خدشہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔