- 2050 تک 1 ارب سے زائد افراد ہڈیوں کے امراض میں مبتلا ہوجائیں گے
- فضائی آلودگی کے سبب 51 لاکھ سے زائد اضافی اموات کا انکشاف
- پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا اعلان
- امریکی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی حق میں احتجاج
- لاہور؛ کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کا خاتون پرڈنڈوں سے تشدد
- پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں کئی تقاضے ادھورے رہ گئے، متعدد قانونی خامیاں موجود
- عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی، خواجہ آصف
- پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی
- ٹریفک پولیس پنجاب کا ریکارڈ، ایک دن میں 74 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری
- فلپائن کے چرچ میں بم دھماکا؛ 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی
- حزب اللہ نے حملے بند نہ کیے تو غزہ کیطرح لبنان کو بھی تباہ کردیں گے؛ اسرائیل
- نیشنل ٹی20 کپ؛ شاداب انجری کا شکار ہوگئے
- لاہور: میٹرو بس انتظامیہ بھی بجلی چوری میں ملوث نکلی، جرمانہ عائد
- سندھ میں 10 سال بعد کپاس کا پیداواری ہدف حاصل
- سوشل سیکیورٹی کی نادہندگان کیخلاف کارروائیاں، 50 کروڑ روپے کے واجبات وصول
- فرانس میں چاقو بردار شخص کا حملہ؛1 راہگیر ہلاک اور 2 زخمی
- اسرائیل کا حماس کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ؛ 1 روز میں شہادتیں 700 ہوگئیں
- سڈنی میں سامان لوڈ کرنے کی ویڈیو پر شاہین کا ردعمل سامنے آگیا
- واہگہ بارڈر پر ہونیوالی پریڈ کی نقل اتارنے والے پرائیویٹ بینڈ کی ویڈیو وائرل
- صوابی میں ورکرز کنونشن کا انعقاد: شیر افضل سمیت پی ٹی آئی کے قائدین پر مقدمہ درج
پرویز الہی کی رہائش گاہ پر چھاپہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی عدالت میں معافی

(فوٹو : فائل)
لاہور: پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ پر ضمانت کے باوجود چھاپے کے معاملے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے عدالت میں معافی معانگ لی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کے باوجود سابق وزیر اعلی پرویز الہی کی رہائش گاہ پر پولیس آپریشن کرنے پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے پرویز الٰہی کی درخواست پر دوبارہ سماعت کی۔
سرکاری وکیل نے ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی جانب سے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی جس پر عدالت نے تحریری اور عوامی سطح پر معافی مانگ کر جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
پرویز الہی کے وکیل عامر سعید نے ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے ذاتی حثیت میں عدالت نے آنے پر اعتراض اٹھا دیا۔ وکیل کے مطابق عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن اور ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن وقاص حسن کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے، عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی کو بھی طلب کر رکھا ہے لیکن افسران نے عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑایا، یہ جب گھر آئے تو میں نے عدالتی احکامات انہیں دکھائے لیکن یہ عدالتی احکامات کو ماننے سے مسلسل انکاری تھے۔
وکیل نے کہا کہ عدالت نے حفاظتی ضمانت منظور کی مگر پولیس نے اس کے باوجود ہراساں کیا، پولیس کی جانب سے پرویز الہیٰ کے گھر چھاپہ عدالتی حکم کی واضع خلاف ورزی ہے، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
پرویز الہی کے وکیل عامر سعید نے کہا کہ ہم حلف نامہ دینے کے لیے تیار ہیں کہ انہوں نے اسی مقدمہ میں گرفتاری کا کہا جس میں حفاظتی ضمانت لی، ویڈیو شواہد موجود ہیں، اگر ایسا ہونے لگا تو عدالت کا تقدس ہر کوئی پامال کرے گا۔
عدالت نے ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت دیگر کو تحریری طور پر غیر مشروط معافی کا لکھ پیش کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ آپ تحریری طور پر اور عوام میں جا کر معافی مانگ کر آئیں اس کے بعد دیکھتے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔