- سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے کی کمی
- مشفق الرحیم عجیب انداز میں وکٹ گنوانے والے پہلے بنگلادیشی کھلاڑی بن گئے
- توہین الیکشن کمیشن کیس؛ عمران خان، فواد چوہدری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ
- جنگ کے بعد غزہ میں بین الاقوامی مداخلت ناقابل قبول ہے، اسرائیلی وزیراعظم
- جسٹس اعجاز الاحسن کی سپریم جوڈیشل کونسل میں بطور ممبر شمولیت چیلنج
- لاہور میں گرفتار تمام کم عمر گرفتار ڈرائیورز مقدمات سے ڈسچارج
- تشدد کا شکار کمسن ملازمہ رضوانہ صحتیابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج
- بلوچستان میں مردم شماری کیخلاف اپیل پر اےجی بلوچستان سے جواب طلب
- ٹریفک پولیس پنجاب کا نیا ریکارڈ؛ ایک دن میں 95 ہزار ڈرائیونگ لائسنس جاری
- ٹرائل 2 سال تک مکمل نہ ہو تو ملزم ضمانت کا حق دار ہے، سپریم کورٹ
- چار روزہ میچ؛ شان مسعود کی سینچری، پاکستان نے 6 وکٹیں گنوادیں
- توشہ خانہ؛ عمران خان کی نااہلی کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست مسترد
- ڈاکٹر عافیہ کو امریکی جیل میں 2 بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، وکیل کا انکشاف
- اس بچے کا خیال رکھیے
- ’’جب تک چلنے کے قابل ہوں اسوقت تک آئی پی ایل کھیلوں گا‘‘
- بجلی کمپنیوں کے افسران کی مفت بجلی ختم، بدلے میں بڑی رقم ملے گی
- پاکستان خوش آمدید کا بورڈ لگانے پر افغان حکام نے طورخم گزرگاہ بند کردی
- تیز رفتار کار کو خوفناک حادثہ، ڈرائیور محفوظ رہا
- واردات کیلئے جانے والا ڈاکو اتفاقیہ طور پر زخمی ہوکر گرفتار
- خواتین پر تشدد، استحصال! پاکستان کا شمار آخری نمبروں پر، ایکسپریس فورم
اسرائیلی فوج کے ایک گھر پر حملے میں 3 فلسطینی نوجوان شہید؛ 2 زخمی

اسرائیلی فوج کی فائرنگ رواں برس شہید ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی تعداد 100 ہوگئی؛ فوٹو: اے ایف پی



تل ابیب: اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فورسز نے گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران ایک گھر پر بم پھینک کر اندر داخل ہوئے اور فائرنگ کردی۔
اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں 3 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے جب کہ پڑوس میں رہنے والے دو نوجوان زخمی بھی ہوئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا کہ مارے جانے والے 2 فلسطینی نوجوان مسلح تھے جنھوں نے گزشتہ ماہ برطانوی نژاد اسرائیلی ماں لوسی لیہ ڈی اور ان کی دو بیٹیوں مایا اور رینا کو مغربی کنارے کے علاقے وادیٔ اردن میں گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔
اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے ترجمان نے کہا کہ مارے جانے والے تیسرے فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی ماں اور بیٹیوں کے قاتلوں کو پناہ دی تھی اور چھاپے کے دوران فرار کرانے کی کوشش کر رہا تھا۔
فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نابلس شہر میں اسرائیلی فوج کے چھاپوں کے دوران کی جانے والی جارحیت میں زخمی ہونے والے درجنوں فلسطینیوں کو اسپتال لایا گیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
نابلس میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کے باعث ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے فوجی آپریشن کے خاتمے تک اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردیں۔
رواں برس کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فائرنگ سے 100 سے زائد فلسطینی نوجوان شہید ہوچکے ہیں جب کہ مختلف حملوں میں 16 اسرائیلی بھی مارے گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔