- پاکستانی اسکول نے کوپ 28 کانفرنس میں ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا
- مستقبل میں ملکی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی بڑا چیلنج ہے، نگراں وزیراعظم
- سیاسی انتقام ہارگیا،اب مہنگائی اورمعاشی بدحالی کوشکست دینی ہے،شہبازشریف
- کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار
- حافظ نعیم کا اسٹریٹ کرائم میں پولیس افسران کی ملی بھگت پر سخت اظہار تشویش
- کراچی؛ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر آف لوڈ
- امریکا میں خوبصورت جزیرہ صرف 25 لاکھ ڈالرز میں برائے فروخت
- 2050 تک 1 ارب سے زائد افراد ہڈیوں کے امراض میں مبتلا ہوجائیں گے
- فضائی آلودگی کے سبب 51 لاکھ سے زائد اضافی اموات کا انکشاف
- پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان
- امریکی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی حق میں احتجاج
- لاہور؛ کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کا خاتون پرڈنڈوں سے تشدد
- پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں کئی تقاضے ادھورے رہ گئے، متعدد قانونی خامیاں موجود
- عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی، خواجہ آصف
- پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی
- ٹریفک پولیس پنجاب کا ریکارڈ، ایک دن میں 74 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری
- فلپائن کے چرچ میں بم دھماکا؛ 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی
- حزب اللہ نے حملے بند نہ کیے تو غزہ کیطرح لبنان کو بھی تباہ کردیں گے؛ اسرائیل
- نیشنل ٹی20 کپ؛ شاداب انجری کا شکار ہوگئے
- لاہور: میٹرو بس انتظامیہ بھی بجلی چوری میں ملوث نکلی، جرمانہ عائد
ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ کون سے اسٹیڈیم میں ہوگا؟ بھارتی میڈیا نے بتادیا

اسٹیڈیم میں 1 لاکھ سے زائد شائقین کرکٹ لائیو میچ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں، رپورٹس (فوٹو: فائل)
روایتی حریفوں کے درمیان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا مقابلہ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
انڈین ایکسپریس کی رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاک بھارت ورلڈکپ مقابلے کیلئے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم کا انتخاب کیا ہے، جس میں 1 لاکھ سے زائد شائقین کرکٹ لائیو میچ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے اختتام پر ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کرسکتی ہے۔
پاکستان اپنے ورلڈکپ کے میچز سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر چنئی اور بنگلورو میں کھیل سکتا ہے جبکہ کولکتہ کے مشہور ایڈن گارڈنز کو بھی پاکستان کے میچز کی میزبانی کا ممکنہ مقام سمجھا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ تاریخوں اور وینیوز کا اعلان تاحال نہ ہوسکا، صورتحال پیچیدہ
دوسری جانب چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے بارے میں قومی امنگوں کے مطابق دوٹوک مؤقف اپنائیں گے۔
قبل ازیں ایشیاکپ میں بھارتی بورڈ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے جس پر پاکستان نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہندوستان کی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرتی تو ورلڈکپ میں گرین شرٹس کی شرکت ممکن نہیں۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ کی جگہ پانچ ملکی ٹورنامنٹ! بھارت کا خواب ادھورا رہ گیا
پی سی بی کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستانی ٹیم کو سیکیورٹی مسائل درپیش ہیں اس لیے اپنی ٹیم بھیجنے کیلئے حکومتی کلئیرنس کی ضرورت ہوگی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی میگا ایونٹس کا شیڈول ایک سال پہلے ہی جاری کردیا جاتا ہے، 2019 میں انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والے گزشتہ ورلڈکپ میچز کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان بھی 12 ماہ پہلے ہی کردیا گیا تھا مگر اس بار پیچیدہ صورتحال کی وجہ سے غیر معمولی تاخیر دیکھنے میں آرہی ہے۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں سال 2016 میں بھارتی سرزمین پر آخری بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔