لاہور میں پولیس مقابلہ، 2 مطلوب اشتہاری ملزم ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 7 مئ 2023
پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی 4 ملزمان نے فائرنگ کردی اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزم ہلاک 2 فرار ہو گئے (فوٹو فائل)

پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی 4 ملزمان نے فائرنگ کردی اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزم ہلاک 2 فرار ہو گئے (فوٹو فائل)

لاہور: مناواں کے علاقہ میں پولیس مقابلہ میں 2 مطلوب اشتہاری ملزم ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں مناواں، ہربنس پورہ اور باٹا پور کا مچھلی فارم کے قریب پولیس نے چھاپہ مارا، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی 4 ملزمان نے فائرنگ کردی اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزم ہلاک 2 فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہورمیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سکھ شہری کو قتل کردیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کی شناخت شیرگل اور شوکت کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک اشتہاری ملزمان نے چند روز قبل پولیس ملازم نوید کو شہید کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔