ورلڈکپ جیتنے کیلئے بھارتی مینجمنٹ نے ’’سلو پچز‘‘ کی درخواست کردی

ٹاپ کیخلاف اسپنرز کیلئے مددگار ٹریک بنائے جائیں، بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف


ویب ڈیسک May 07, 2023
ٹاپ کیخلاف اسپنرز کیلئے مددگار ٹریک بنائے جائیں، بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارتی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے ہوم گراؤنڈ پر آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ جیتنے کیلئے ٹاپ ٹیمز کیخلاف سلو پچز بنانے کی درخواست کردی۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے درخواست کی ہے کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیموں کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر سلو پچز بنائی جائیں، جو اسپنرز کیلئے مددگار ہوں۔

ہوم گراؤنڈ پر بھارتی ٹیم نے حالیہ برسوں میں سست ٹریک پر زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ورلڈکپ 2023 کی میبزنی بھی ہندوستان کے پاس ہے تو ٹیم انڈیا کی مینجمنٹ نے اپنے میچز کیلئے سلو پچز کی تجویز دی ہے تاکہ بڑی ٹیموں کو شکست دینا ممکن ہوسکے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بھارت سے ''تحریری گارنٹی'' مانگ لی

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان تاحال نہیں ہوسکا ہے تاہم قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کا میچ چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاک بھارت مقابلہ کون سے اسٹیڈیم میں ہوگا؟

روایتی حریفوں کے درمیان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا مقابلہ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس میں 1 لاکھ 32 ہزار سے زائد شائقین کرکٹ لائیو میچ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ کون سے اسٹیڈیم میں ہوگا؟ بھارتی میڈیا نے بتادیا

دوسری جانب بی سی سی آئی ممکنہ طور پر آئی پی ایل کے اختتام کے بعد ایک شاندار تقریب کے ساتھ 2023 کے ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کرے گا جبکہ میگا ایونٹ کے میچز کیلئے دہلی، لکھنؤ، گوہاٹی، حیدرآباد ناگپور، بنگلورو، ترویندرم، ممبئی، کولکتہ، راجکوٹ، اندور، بنگلورو، اور دھرم شالہ کو پریکٹس فکسچر سمیت میزبانی کے میدانوں کے طور پر شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں