- غزہ کی جنگ سرحدوں سے باہر نکل سکتی ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی، نگراں وزیراعظم
- اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائے، امریکا
- پاکستانی اسکول نے کوپ 28 کانفرنس میں ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا
- مستقبل میں ملکی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی بڑا چیلنج ہے، نگراں وزیراعظم
- سیاسی انتقام ہارگیا،اب مہنگائی اورمعاشی بدحالی کوشکست دینی ہے،شہبازشریف
- کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار
- حافظ نعیم کا اسٹریٹ کرائم میں پولیس افسران کی ملی بھگت پر سخت اظہار تشویش
- کراچی؛ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر آف لوڈ
- امریکا میں خوبصورت جزیرہ صرف 25 لاکھ ڈالرز میں برائے فروخت
- 2050 تک 1 ارب سے زائد افراد ہڈیوں کے امراض میں مبتلا ہوجائیں گے
- فضائی آلودگی کے سبب 51 لاکھ سے زائد اضافی اموات کا انکشاف
- پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان
- امریکی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی حق میں احتجاج
- لاہور؛ کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کا خاتون پرڈنڈوں سے تشدد
- پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں کئی تقاضے ادھورے رہ گئے، متعدد قانونی خامیاں موجود
- عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی، خواجہ آصف
- پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی
- ٹریفک پولیس پنجاب کا ریکارڈ، ایک دن میں 74 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری
- فلپائن کے چرچ میں بم دھماکا؛ 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی
- حزب اللہ نے حملے بند نہ کیے تو غزہ کیطرح لبنان کو بھی تباہ کردیں گے؛ اسرائیل
مساج کرنے اور خراٹے روکنے والا ’اے آئی‘ تکیہ

آل آئی سلیپ تکیے میں جدید الگورتھم، چار ایئربیگ اور موٹر سر کا مساج کرتی ہیں اور خراٹوں کو بھی روکتی ہیں۔ فوٹو: بشکریہ انڈی گوگو
ہانگ کانگ: اب تکیے بھی اسمارٹ ہوگئے اور سونے کے انداز کے لحاظ سے خود کو بدلنے والا ایک اے آئی تکیہ بنایا گیا ہے جو ایک جانب تو نیند کے لیے مساج کرتا ہے لیکن اس سے بھی بڑھ کر خراٹوں کو روک سکتا ہے۔
اس تکیے کو آل آئی سلیپ کا نام دیا گیا ہے جو ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد پوری رات تک کام کرتا ہے۔ اس کے اندر چار عدد ہوائی تھیلیاں ہیں جو سکڑتی اور پھیلتی ہیں۔ اس سے سر کو آرام ملتا ہے اور وہ اس پوزیشن میں آجاتا ہے کہ سانس لینا آسان ہوجاتا ہے اور یوں خراٹوں کا عمل کم کم ہوجاتا ہے۔
جیسے ہی تکیہ خراٹوں کی آواز سنتا ہے اس کے اندر لگے سینسر فوری طور پر اسے محسوس کرکے ہوائی بیگ کو بدلتے ہیں۔ اس طرح سر ایک ایسی پوزیشن میں آجاتا ہے جہاں خراٹے بند ہوجاتے ہیں۔
آل آئی سلیپ کے اندر ایک مساج کرنے والا نظام بھی نصب ہے جو گردن اور کندھے کا مساج کرکے آپ کو سکون پہنچاتا ہے ۔ یہاں تک کہ آپ گہری نیند میں چلے جاتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے ریموٹ کنٹرول سے بھی چلایا جاسکتا ہے۔
اس کے اندر موجود نظام آپ کے سونے کے انداز کو اچھی طرح نوٹ کرکے عین اسی لحاظ سے کام کرتا ہے۔
تکیے کو آن کرنے کے بعد اسے مساج موڈ یا اینٹی اسنورنگ (خراٹے روکنے والے) موڈ میں رکھا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب پورے نظام پر جو فوم چڑھایا گیا وہ شیپ میموری ہے اور آپ کی گردن کے وزن کے لحاظ سے کام کرتا ہے۔
فی الحال اس کی تعارفی قیمت 109 ڈالر رکھی گئی ہے اور جلد ہی اس کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔
ا
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔