- غزہ کی جنگ سرحدوں سے باہر نکل سکتی ہے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی، نگراں وزیراعظم
- اسرائیل غزہ میں عام شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنائے، امریکا
- پاکستانی اسکول نے کوپ 28 کانفرنس میں ایک لاکھ ڈالر کا انعام جیت لیا
- مستقبل میں ملکی ضروریات کیلئے پانی کی دستیابی بڑا چیلنج ہے، نگراں وزیراعظم
- سیاسی انتقام ہارگیا،اب مہنگائی اورمعاشی بدحالی کوشکست دینی ہے،شہبازشریف
- کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث 3 پولیس اہلکار گرفتار
- حافظ نعیم کا اسٹریٹ کرائم میں پولیس افسران کی ملی بھگت پر سخت اظہار تشویش
- کراچی؛ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالا مسافر آف لوڈ
- امریکا میں خوبصورت جزیرہ صرف 25 لاکھ ڈالرز میں برائے فروخت
- 2050 تک 1 ارب سے زائد افراد ہڈیوں کے امراض میں مبتلا ہوجائیں گے
- فضائی آلودگی کے سبب 51 لاکھ سے زائد اضافی اموات کا انکشاف
- پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان
- امریکی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کی حق میں احتجاج
- لاہور؛ کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کا خاتون پرڈنڈوں سے تشدد
- پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں کئی تقاضے ادھورے رہ گئے، متعدد قانونی خامیاں موجود
- عمران نے اپنی کرسی زرداری کے تراشے ہیرے کے حوالے کردی، خواجہ آصف
- پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی
- ٹریفک پولیس پنجاب کا ریکارڈ، ایک دن میں 74 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری
- فلپائن کے چرچ میں بم دھماکا؛ 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی
- حزب اللہ نے حملے بند نہ کیے تو غزہ کیطرح لبنان کو بھی تباہ کردیں گے؛ اسرائیل
ججز کے اثاثوں ،ویلتھ اسٹیٹمنٹ، ٹیکس ریٹرن و پلاٹس کی تفصیلات طلب

پندرہ دنوں کے اندر اندر چاروں صوبوں کے اداروں کو ریکارڈ فراہم کرنا ہوگا،چیئرمین پی اے سی
اسلام آباد: پی اے سی نے ججز کے اثاثوں ،ویلتھ اسٹیٹمنٹ اور ٹیکس ریٹرن و پلاٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔
جسٹس مظاہر نقوی کی آمدن اور اثاثوں کی جانچ پڑتال کے لیے چیئرمین نور عالم کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔
چیئرمین پی سی نور عالم نے صوبائی چیف سیکرٹریز کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹریز کو کوئی ڈراتا ہے جو وہ اجلاس میں نہیں آتے۔
انہوں نے کہا مجھے جسٹس مظاہر علی نقوی کے اثاثوں اور آمدنی کے معاملات کا جائزہ لینے کا معاملہ قومی اسمبلی نے بھجوایا ہے۔
برجیس طاہر نے تجویز دی کہ ایف بی آر،ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے جسٹس مظاہر علی نقوی کا ریکارڈ منگوالیں اور چیف سیکرٹریز کی موجودگی تک اجلاس مؤخر کردیں۔
چیئرمین پی اے سی نے چیئرمین ایف بی آر سے کہا کہ مظاہر علی نقوی کے ٹیکس ریٹرن اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ فراہم کریں، جتنے پلاٹس حکومت کی طرف سے ان کو ملے اسکی تفصیل بھی دیں، اگر انکی زمینیں اور پلاٹس ہیں جو فروخت کئے اسکی تفصیل بھی دیں، اسلام آباد میں ایک گھر پچیس کروڑ سے زیادہ کا لیا جاتا ہے اسے پانچ کروڑ کا ظاہر کرکے ٹیکس چوری کیا جاتا ہے۔
نور عالم نے کہا کہ سب کو وارننگ دیتا ہوں خواہ افسران ہی کیوں نہ ہوں، اگلے اجلاس میں جو شریک نہیں ہوگا انکے وارنٹ جاری کروں گا، مجھے قانون حق دیتا ہے جہاں آمدن سے زائد اثاثوں کا معاملہ ہوا ، اسکی تحقیقات ایف آئی اے سے یا کسی اور ادارے سے کرواؤں۔
چیئرمین پی اے سی نے ہدایت کی کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ججز کے اثاثوں ،ویلتھ اسٹیٹمنٹ اور ٹیکس ریٹرن و پلاٹس کی تفصیلات پر مبنی مکمل ریکارڈ فراہم کریں، تمام ادارے ہمیں مکمل ریکارڈ فراہم کریں، ہم آپ کو پندرہ دن کا وقت دیتے ہیں، پندرہ دنوں کے اندر اندر چاروں صوبوں کے اداروں کو ریکارڈ فراہم کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب، نادرا، اور صوبائی چیف سیکریٹریز اجلاس میں شرکت کریں، متعلقہ شخص کی ٹیکس ریٹرنز، گھریلو افراد کا ڈیٹا ، سفر کی تفصیلات اور پلاٹوں کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں، یہ تمام تفصیلات اور ریکارڈ 15 دنوں میں پی اے سی کو فراہم کر دیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔