خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کی معطلی کا خطرہ ٹل گیا
اسٹیٹ لائف نے حکومت کو واجبات کی ادائیگی کے لیے مزید 3 دن کی مہلت دے دی
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ پر مفت علاج آج سے بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ لائف نے حکومت کو واجبات کی ادائیگی کے لیے مزید 3 دن کی مہلت دے دی۔ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے مطابق حکومت نے واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
حکومت کے ذمے 6 ارب روپے بقایا ہے جس کی عدم ادائیگی پر کارپوریشن نے مفت علاج آج سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔