- خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں 51 خواتین کے ملوث ہونے کا انکشاف
- پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
- پنجاب میں شکار کی اجازت ملنے کے پہلے ہی روز شکاریوں نے سیکڑوں تیتر ڈھیرکردیے
- سندھ ہائیکورٹ کا الآصف اسکوائر تا ٹول پلازہ تجاوزات کے خاتمے کا حکم
- اسرائیل کی غزہ پر بمباری انسانیت کیخلاف جنگی جرائم ہیں، ترک صدر
- مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 13 اشیائے ضروریہ مہنگی
- سکھ رہنما کو امریکا میں قتل کرنے کی بھارتی سازش؛ انٹونی بلنکن کا سخت ردعمل
- دودوچھہ ڈیم سے روالپنڈی میں پانی کا مسئلہ ہمیشہ کیلیے حل ہوجائے گا، محسن نقوی
- اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، انڈیکس کی 61500 پوائنٹس کی سطح بھی عبور
- پائیدار توانائی سے بٹ کوائن کی مائننگ، کروڑوں ڈالر کی آمدن ممکن
- سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا اور قدیم ترین دستی کلہاڑا دریافت
- کینسر کے مہنگے ترین علاج اب انتہائی سستے ہونے کے قریب
- 2050 ء تک پاکستان کی جی ڈی پی میں 20 فیصد کمی متوقع ہے، عالمی بینک
- ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں 285 روپے سے کم ہوگیا
- انٹرا پارٹی الیکشن؛ بیرسٹر گوہر نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
- اپنے گھر کی فکر کریں، کل کسی اور کی آڈیو بھی لیک ہو سکتی ہے، علیمہ خانم
- خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے میں ملوث ملزم نوابشاہ سے گرفتار
- مودی سرکار مجھے ہرصورت قتل کرنے کے در پر ہے، خالصتان رہنما
- لاہور میں نجی کالج کی بس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار
- العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف نواز شریف کی اپیل سماعت کیلیے مقرر
آئی ایم ایف سے قرض نہ ملا تو پاکستان ڈیفالٹ کرسکتا ہے، موڈیز

پاکستان کو جون میں ادائیگیاں کرنی ہیں؛ فوٹو: فائل
واشنگٹن: عالمی مالیاتی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ جون میں پاکستان کو ادائیگیاں کرنی ہیں اور اس کے بعد کے حالات غیر یقینی ہیں۔ اگر آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکیج نہیں ملا تو ملک ڈیفالٹ ہوسکتا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے بلومبرگ کے مطابق موڈیز انویسٹرس سروس نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بیل آؤٹ کے بغیر ڈیفالٹ کر سکتا ہے کیونکہ ملک کو جون کے بعد غیر یقینی مالیاتی اختیارات کا سامنا ہے۔
بلومبرگ کو ای میل میں دیے گئے جواب میں تجزیہ کار گریس لم نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان جون میں ختم ہونے والے اس مالی سال کے بقیہ حصے کے لیے اپنی بیرونی ادائیگیوں کو پورا کرے گا تاہم اس کے بعد پاکستان کے فنانسنگ کے اختیارات انتہائی غیر یقینی ہیں۔
موڈیز کے تجزیہ کار گریس لم کے مطابق اس لیے آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر پاکستان اپنے بہت کمزور ذخائر کی وجہ سے ڈیفالٹ ہو سکتا ہے۔
یہ ریمارکس ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب پاکستان اپنے بیل آؤٹ پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے واشنگٹن میں آئی ایم ایف سے مذاکرات کر رہا ہے۔ آئی ایم ایف پیکیج کے نویں جائزے کے مذاکرات گزشتہ برس نومبر میں رک گئے تھے۔
پاکستان اب تک مختلف اقدامات بشمول تیرتی شرح تبادلہ، اضافی ٹیکس، اور توانائی کے نرخوں میں اضافہ IMF کو بیل آؤٹ دوبارہ شروع کرنے پر راضی کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
دوسری جانب آئی ایم ایف نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ پاکستانی حکام کے ساتھ زیر التواء نویں جائزے کو کسی نتیجے پر پہنچانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے اپنی ضروری مالی امداد کے تقریباً نصف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے مشترکہ طور پر 3 بلین ڈالر کے وعدے پر یقینی بنالیا ہے لیکن ابھی یہ رقوم ملک کے مرکزی بینک میں جمع ہونا باقی ہیں۔
پاکستان کو حالیہ مہینوں میں مالیاتی پریشانیوں کے سیلاب کا سامنا پڑا ہے جب کہ سیاسی بحران اور قیادت میں بار بار تبدیلی پر بھی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے شدید خطرے کی نشاندہی کی تھی۔
دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان اپنی بین الاقوامی ادائیگیوں میں سے کسی کو ڈیفالٹ نہیں کرے گا اور وقت پر ادائیگیاں کی جائیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔