- ہسپانوی وزیراعظم کا یورپی یونین سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ
- عالمی مارکیٹ میں قیمت کم، مقامی سطح پر سونا مہنگا ہوگیا
- بھارت میں ایئرپورٹ کے بعد 20 اسکولوں کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی
- بتایا جا رہا ہے 3 مرتبہ کا وزیراعظم چوتھی بار اقتدار میں آکرملک کو مشکلات سے نکالے گا، بلاول
- لاہور: اسموگ میں کمی، کاروباری ادارے کھلے رہیں گے
- کامران، سلمان اور راؤ افتخار چیف سلیکٹر کے کنسلٹنٹ مقرر
- ٹرافی پر پاؤں رکھنے کا معاملہ؛ مارش کا جشن پر تنقید کرنیوالے بھارتیوں کو دو ٹوک جواب
- پشاور؛ ڈالر کی اسمگلنگ میں ملوث کسٹمز انسپکٹر سمیت 2 ملزمان گرفتار
- چیف جسٹس آف پاکستان کو دی گئی شاہانہ گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ
- دورہ آسٹریلیا؛ حسن علی کس کھلاڑی سے باتیں حفیہ رکھنا چاہتے ہیں؟
- غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی: سپریم کورٹ کا وفاق سمیت دیگر کو نوٹس
- عمران خان کی جیل ٹرائل کے حکم نامے کے خلاف درخواست
- سی پیک شراکت داری کو بلندیوں پر لے جائیگا، چینی قونصل جنرل
- ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم
- ایف بی آر نے 5 ماہ کیلیے محصولات کاہدف کامیابی سے حاصل کرلیا
- پاکستانی باکسر نے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ کی جیت فلسطینیوں کے نام کردی
- ’’سیریز کیلئے آسٹریلیا جارہے ہیں یا ہنی مون کیلئے! مداحوں کا سوال‘‘
- ایف بی آر کے سیکڑوں افسران اور ملازمین ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں ناکام
- مہنگی گیس، کراچی کی تمام صنعتوں میں 4 دسمبر کو ہڑتال کا اعلان
- جنگ بندی کا اختتام، غزہ پر اسرائیلی بمباری میں بچوں سمیت 32 فلسطینی شہید
کچھ بھی نہ کہا اورکہہ بھی گئے!عمران خان کی گرفتاری پرریحام کا ردعمل آگیا

عمران خان کو رینجرز نے گرفتار کرلیا؛ فوٹو: فائل
اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کو نیب نے ہائی کورٹ سے حراست میں لے لیا جس پر سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی ٹوئٹ میں نام لیے بغیر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان مختلف کیسز میں ضمانت کے لیے آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں انھیں رینجرز نے حراست میں لے کر قومی احتساب بیورو (نیب) کے دفتر منتقل کردیا گیا۔
نیب کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا۔ ان کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔
یہ خبر پڑھیں : القادر یونیورسٹی کیس؛ نیب نے عمران خان کو گرفتار کرلیا
گرفتاری کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ اسی دوران چیئرمین تحریک انصاف کی سابق اہلیہ ریحام خان نے بھی ایک ٹوئٹ کی جس میں مختصراً لکھا کہ میں ایک خاص فیملی ایونٹ میں مصروف ہونے کے باعث کسی بھی تبصرے کے لیے دستیاب نہیں۔
ریحام خان نے اس ذو معنوی ٹوئٹ میں نہ تو سابق شوہر عمران خان کا نام لیا اور نہ ہی ان کی گرفتاری کا زکر کیا تاہم ٹوئٹر صارفین نے ان کی ٹوئٹ کو عمران خان کی گرفتاری سے جوڑتے ہوئے لکھا کہ یہ نظر انداز کرنے کا سب سے بہترین طریقہ ہے۔
واضح رہے کہ ریحام خان اور عمران خان کی شادی جنوری 2015 میں ہوئی تھی تاہم 10 ماہ بعد ہی ان کی طلاق ہوگئی تھی۔ جس کے بعد گزشتہ برس دسمبر میں ریحام نے 13 سال چھوٹے ماڈل مرزا بلال سے تیسری شادی کی۔ ریحام کی پہلی شادی ہلی 1990 میں کی تھی جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔