زہریلے کیٹرپلر برطانیہ پر دھاوا بولنے کےلیے تیار

اداروں نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ مئی سے اگلے دو ماہ تک انتہائی زہریلے کیڑوں کے پاس جانے سے گریز کیا جائے


ویب ڈیسک May 10, 2023
برطانیہ میں سخت بالوں والے کیٹرپلر ہرسال مئی سے جولائی تک اپنی نسل بڑھاتے ہیں۔ فوٹو: بی بی سی

برطانوی ماہرین اور اداروں نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ مئی سے لے کر جولائی کے وسط تک ایک قسم کے زہریلے کیٹرپلر کی بھرمار ہوسکتی ہے۔

انہوں نے عوام سےکہا ہے کہ 'ڈارٹ ٹوسنگ کیٹرپلر' کے پاس جانے سے گریز کیا جائے کیونکہ ان میں ایک طرح کا زہر پایا جاتا ہے۔

اس دور میں یہ کیڑے اپنی نسل خیزی کرتے ہیں اور باغات و سبزے میں کثیر تعداد میں ہوسکتے ہیں جن میں کئی اقسام کی سنڈیاں بھی شامل ہیں۔ ان میں اوک موتھ ہیئری کیٹر پلر نمایاں ہے جس کے بدن پر سخت بالوں جیسے ابھار پائے جاتے ہیں۔

برطانیہ میں اس دوران موسمِ گرما کی چھٹیاں ہوں گی اور عوام بڑی تعداد میں باہر نکلے گی۔ ماہرین نے کہا ہے کہ وہ جہاں بھی ان حشرات کو دیکھیں تو مجاز اداروں کو اس کی اطلاع ضرور دی جائے۔ ان کے بالوں سے اگر جلد چھوجائے تو شدید جلن اور مرض کی کیفیت بھی پیدا ہوسکتی ہے۔

گزشتہ برس پورے برطانیہ میں 225 سے زائد افراد ان سے متاثر ہوئے تھے تاہم کوئی موت سامنے نہیں آئی ہے۔ سب سے پریشان کن بات یہ ہے کہ دو انچ جسامت کے کیٹرپلر کے چبھنے والے بال ان کے بدن سے الگ ہوکر ہوا کےدوش پر دور دور تک جاتے ہیں اور لوگوں کو متاثرکرسکتے ہیں۔

یہ کیٹرپِلر گھروں اور درختوں پر چھوٹے سفید گیند نما گھر بنا کر رہتے ہیں اس موسم میں وہاں انڈے دیتے ہیں تاکہ نسل خیزی ہوسکے۔ بالخصوص یہ بیدمجنوں (اوک) کے درخت پر رہنا پسند کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں