پاکستان نے آئی سی سی کو ورلڈکپ میں شمولیت کی یقین دہانی نہیں کروائی بھارت

آئی سی سی کے اعلیٰ عہدیدار کا انکشاف


ویب ڈیسک May 11, 2023
آئی سی سی کے اعلیٰ عہدیدار کا انکشاف (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھارت میں شیڈول 2023 ورلڈکپ اپنی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے کوئی یقین دہانی نہیں کروائی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کے سربراہ نجم سیٹھی آئی سی سی اور اے سی سی کے اعلیٰ حکام سےمیٹنگ کیلئے دبئی میں موجود ہیں، تاہم پاکستان نے میگا ایونٹ میں اپنی شرکت کے حوالے سے کوئی یقین دہانی نہیں کروائی ہے۔

آئی سی سی کے ایک رکن نے انڈین میڈیا کو بتایا ہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 جس طرح بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو اپنی حکومت اجازت طلب کرنا پڑتی ہے اسی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بھی بغیر حکومتی اجازت کوئی وضاحت نہیں دے سکتا۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بھارت سے ''تحریری گارنٹی'' مانگ لی

دوسری جانب گزشتہ روز ورلڈکپ 2023 کے حوالے سے غیر حتمی شیڈول اعلان سامنے آیا ہے جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 15 اکتوبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی تاہم اسٹیڈیم کے نام کا اعلان تاحال سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان؛ پاک بھارت میچ کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی

قومی ٹیم کے میچز بالترتیب 13 کو کوالیفائنگ ٹیم، 15 اکتوبر کو بھارت، 17 اکتوبر کو نیوزی لینڈ، 21 اکتوبر کو افغانستان، 29 اکتوبر کو انگلینڈ، 2 نومبر کو بنگلہ دیش، 5 نومبر کو آسٹریلیا، 11 نومبر کو روایتی حریف بھارت سے شیڈول ہیں۔

مزید پڑھیں: ''ورلڈکپ 2023؛ پاکستان نریندر مودی اسٹیڈیم میں میچ نہیں کھیلے گا''

واضح رہے کہ ایشیاکپ کے حوالے سے بھی ٹورنامنٹ پر سوالیہ نشان برقرار ہے جبکہ پاکستان اپنے موقف پر قائم ہے کہ میچز پاکستان میں ہوں گے یا پھر ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت کے میچز یو اے ای میں منعقد کروائے جاسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں