ملکی صورتحال پرعسکری و سیاسی قیادت کو تحفظات سے آگاہ کیا ہے صدر علوی

احتجاج ہرشہری کا آئینی حق ہے لیکن قانون کے دائرے میں ہونا چاہیے، صدر مملکت


ویب ڈیسک May 11, 2023
جبر اور گرفتاریوں کے بجائے مسئلے کا سیاسی حل نکالنا چاہیے، صدر عارف علوی:فوٹو:فائل

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ ملکی صورتحال پر عسکری اور سیاسی قیادت کو تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ احتجاج ہرشہری کا آئینی حق ہے لیکن احتجاج ہمیشہ قانون کے دائرے میں ہونا چاہیے۔ کچھ شرپسندوں نے جس طرح سرکاری املاک اور فوجی عمارتوں کو نقصان پہنچایا وہ قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری اورانہیں زد و کوب کرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اس کے نتیجے میں انسانی جانوں کاضیاع باعث تشویش اور افسوسناک ہے۔

صدر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں جبر اور گرفتاریوں کے بجائے دوبارہ سوچنا چاہیے اور سیاسی حل تلاش کرنا چاہیے۔ میں نے سیاسی اور عسکری قیادت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ توقع ہے کہ حالات بہتر ہوں گے۔ تمام شہریوں سے پرامن رہنے کی اپیل کرتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔