ورلڈکپ قومی ٹیم کے بھارت جاکر کھیلنے پر سوالیہ نشان برقرار

بھارتی کرکٹ بورڈ کے 27 مئی کے خصوصی اجلاس میں ورلڈ کپ میچز کا شیڈول فائنل کیے جانے کا امکان


ویب ڈیسک May 20, 2023
بھارتی کرکٹ بورڈ کے 27 مئی کے خصوصی اجلاس میں ورلڈ کپ میچز کا شیڈول فائنل کیے جانے کا امکان (فوٹو: ایکسپریس ویب

بھارت جاکر ورلڈکپ کھیلنے، سکیورٹی اور میچز وینوزپر ابھی تک پاکستان کرکٹ بورڈ، آئی سی سی اور بھارتی بورڈ کے درمیان بات چیت کا آغاز نہیں ہوسکا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے احمد آباد میں ستائیس مئی کو اپنا خصوصی اجلاس طلب کررکھا ہے جس میں ورلڈکپ کے لیے ورکنگ گروپ کی تشکیل سمیت میچز کا شیڈول بھی فائنل کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ابھی تک ورلڈ کپ معاملات پر خاموشی اختیار کررکھی ہے، سکیورٹی، مقامات اور دوسرے ایشوز پر کوئی باضابطہ بات چیت آئی سی سی اور بھارتی کرکٹ بورڈ سے نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاکستان کی راہیں ہموار ہونے لگیں، افغان بورڈ کی یقین دہانی سامنے آگئی

بورڈ حکام کی اس وقت تمام ترتوجہ ایشیا کپ کو یقینی بنانے پر ہے اورمجوزہ ہائبرڈ ماڈل پر بھارتی بورڈ کے جواب کا بھی انتظار ہے، بھارتی بورڈ کا رسپانس دیکھ کر ہی پی سی بی ورلڈ کپ پر اپنے لائحہ عمل طے کرے گا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ کے شیڈول کا 27 مئی کو اعلان متوقع

دوہزار سولہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پہلے پاکستان کے ایک سکیورٹی وفد نے بھارت کا دورہ کیا تھا، اس بار بھی سیکورٹی وفد بھیجا جائے گا یا نہیں، اس ایشو پر پی سی بی نے ابھی تک کوئی مشاورت نہیں کی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ2023؛ پاکستان کو کس آل راؤنڈرز کی ضرورت ہے؟ عبدالرزاق نے بتادیا

ایشیا کپ ستمبر میں طے ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ پانچ میچز کی میزبانی ملک میں کرنے کا خواہشمند ہے، اس کے بعد آٹھ میچز نیوٹرل وینو پر کھیلنے کو تیار ہے، ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے یا مسترد کرنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا ردعمل جلد متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں