بابراعظم زلمی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام دیکھنے پشاور پہنچ گئے

ویب ڈیسک  جمعرات 25 مئ 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 پشاور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم زلمی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام دیکھنے کیلئے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پہنچ گئے۔

صوبائی دارالحکومت پشاور پہنچنے پر پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کا روایتی انداز میں پرجوش استقبال کیا گیا اور انہیں پشاوری پگڑی بھی پہنائی گئی۔

پشاور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام تین دن سے پشاور میں جاری ہے جس میں 10 ہزار سے زائد نوجوان کرکٹرز رجسٹرڈ ہوئے، ٹیلنٹ ہنٹ کے بعد پشاور زلمی نے نوجوان کرکٹرز پر مشتمل چار ٹیمز بنائی ہیں۔

میچز کے بعد بہترین اور فائنل بیس کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا ان کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچنگ بھی فراہم کی جائے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔