- قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو دہشت گرد ہلاک
- نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دو روزہ دورے پر کویت پہنچ گئے
- عماد اور عامر پاکستان کیلئے کھیلنا نہیں چاہتے تھے، ڈائریکٹر قومی کرکٹ ٹیم
- ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے پرجوش ہے، محمد حفیظ
- انٹرا پارٹی الیکشن میں عمران خان کی دستبرداری کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف
- الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 30 نومبر کو جاری کرے گا
- لاہور؛ سرغنہ سمیت اسد ڈکیت گینگ کے پانچ ارکان گرفتار
- پاکستان رہنے کیلیے دنیا کے سستے ترین ممالک میں سرفہرست
- قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کیلئے منیجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کا اعلان
- بیوی نے غیر ازدواجی تعلقات پر شوہر کو بالکونی سے نیچے پھینک دیا
- دنیا کی سب سے کم عمر ذہین بچی
- اہلیہ سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے امام الحق کو پریشان کردیا
- ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست کا جشن منانے پر 7 کشمیری طلبا گرفتار
- شعیب اختر بیس بال کے ایمبیسیڈر بن گئے
- ہونڈا کا پاکستان میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان
- پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ہفتے کو ہوں گے، عمران خان حصہ نہیں لیں گے
- گوگل دسمبر سے غیر فعال اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنا شروع کر دے گا
- سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے سے اپنی جائیدادیں واپس مانگ لیں
- افغان شہری کا خودکش حملہ، پاکستان کا حافظ گل بہادر کی حوالگی کا مطالبہ
- عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کی مخالفت کردی
عماد وسیم، اعظم خان کا امریکی لیگ میں بھارتی فرنچائز سے معاہدہ

دونوں کرکٹرز نے لیگ میں شرکت کیلئے رضا مندی ظاہر کردی، رپورٹس (فوٹو: ایکسپریس ویب)
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم اور وکٹ کیپر بیٹر اعظم نے امریکا کی میجر کرکٹ لیگ کے افتتاحی سیزن میں سیٹل اورکاس سے معاہدہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی لیگ میں شامل سیٹل اورکاس کی ٹیم انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز دہلی کیپٹلز کے شریک مالک کی ٹیم ہے، دونوں کرکٹرز نے لیگ میں شرکت کیلئے رضا مندی ظاہر کردی ہے۔
اعظم خان اور عماد وسیم دونوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ پلئیرز نہیں ہیں تاہم قومی ٹیم کے جو کرکٹرز سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ ہیں انہیں بورڈ سے این او سی لینا ہوگا۔ پی سی بی کی جانب سے امریکی لیگ میں کھلاڑیوں کی شرکت کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: امریکی لیگ؛ کھلاڑیوں کو بورڈز کے مدمقابل لاکھڑا کیا
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایم ایل سی کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی درخواست کا مثبت جواب دیا ہے، لیگ انتظامیہ کم از کم ہر قومی کرکٹر کو 25 ہزار ڈالر ادا کرے گی۔
مزید پڑھیں: جیسن رائے نے ملک کے بجائے لیگ کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دیدی
یاد رہے کہ میجر کرکٹ لیگ 13 سے 30 جولائی کے درمیان امریکی شہر ڈلاس میں منعقد ہوگی جبکہ ایونٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
دوسری جانب انگلینڈ کے جارح مزاج بلےباز جیسن رائے نے لیگ کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دیتے ہوئے بورڈ سے کنٹریکٹ ختم کردیا ہے جبکہ دیگر انگلش کرکٹرز بھی انکی پیروی کیلئے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل فرنچائزز نے ’’انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑو، لیگز سے مال بناؤ آپشن دیدیا‘‘
جیسن رائے کو 60 ہزار پاونڈ کی ادائیگی کررہا تھا تاہم اب وہ اس کنٹریکٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں، کنٹریکٹ کی وجہ سے ان کو این او سی نہیں ملنا تھا تاہم اب وہ کوئی بھی لیگ کھیلنے کے لیے آزاد ہیں۔
قبل ازیں بھارتی بورڈ نے جیسن رائے جیسے دوسرے کرکٹرز کو آفر کر رکھی ہے کہ وہ اپنے بورڈ سے معاہدے ختم کرکے لیگ کے لیے دستیابی دیں، بدلے میں بھاری معاوضہ دیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔