بھارت بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کرنے بعد شوہر نے خودکشی کرلی

منا یادیو نے اپنے بیٹوں کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ باپ کے چنگل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے


ویب ڈیسک June 14, 2023
بھارت میں باپ نے دو بیٹوں کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی تھی؛ فوٹو: فائل

بھارتی ریاست بہار میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور تین بیٹیوں کو زبح کرنے کے بعد بیٹوں کو قتل کرنا چاہا لیکن وہ جان بچا کر گھر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے، بعد ازاں اس نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

بھاتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں ایک گھر سے 5 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ایک شخص کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی جب کہ ایک خاتون اور 3 لڑکیوں کی گلا کٹی لاشیں دوسرے کمرے میں پڑی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جس شخص کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی اس کی شناخت منا یادیو کے نام سے ہوئی ہے جو گھر کا سربراہ بھی تھا جب کہ خاتون کی شناخت منایادیو کی بیوی پوجا کماری کے نام سے ہوئی۔

اسی طرح جن تین لڑکیوں کی لاشیں ملیں وہ منا یادیو اور پوجا دیوی کی بیٹیاں ہیں۔ جن کی شناخت 18 سالہ سمن، 16 سالہ آنچل اور 15 سالہ روشنی کے نام سے ہوئی۔ ان سب کو تیز دھار چاقو سے قتل کیا گیا تھا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ امیتیش کمار نے میڈیا کو مزید بتایا کہ منا یادیو نے بیوی اور بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد اپنے دو بیٹوں کو بھی مارنے کی کوشش کی تھی لیکن بیٹے اس کے چنگل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

تفتیشی عمل جاری ہے۔ قتل کی اس ہولناک واردات کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں